Blood test

 خون کا ٹیسٹ اور اس کا ہومیوپیتھک علاج Blood Pathology and Homeopathic Treatment

تحریر و تحقیق۔ ، ، پاکستان


خون کا ایک ٹیسٹ کہلاتا ہے، Complete Blood Count (CBC) اس میں بہت ساری Values لکھی ہوتیں، اسی ٹیسٹ کو FBC فُل بلڈ کاونٹ بھی کہتے ہیں۔ یا عام زبان میں Blood Complete Picture بھی بولا جاتا ہے۔۔۔


اس میں ایک جگہ لکھا ہے، MCV پہلے دیکھیں اس کا مطلب کیا ہے، Mean corpuscular volume (MCV) اس کا مطلب ہوتا ہے کہ خون کے زرات میں ایک زرہ RBC سُرخ زرات کو کہتے ہیں، اس سُرخ زرے کے سائز کے اوسط سائز اور مقدارکو جاننے کیلئے MCV کی ویلیوز کو دیکھا جاتا ہے۔


اب دیکھیں، MCV کی ریفرینس مقدار Values یا اس کی نارمل یا بگاڑ والی ویلیوز کیا ہے؟ یہ ریفرینس ویلیو اس کی 80–100 fl ہے، fl کیا ہے؟ femtoliters کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔ MCV خون کے ٹیسٹ میں کس چیز کو ظاہر کرتاہے، اس کی کم ویلیو کیا ظاہر کرتی ہے، اور زیادہ ویلیو ہونے پر جسم پر کونسی علامات پیدا ہوتیں ہیں، یہ سب سے اہم باتیں ہیں۔


ایک مریض ہے، جو ہمارے پاس جوڑوں کی دردیں لے کر آیا ہے، اب یہ دردیں مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔ لیکن اس میں ایک وجہ جسم میں خون کی کمی یا MCV کا بگاڑ ہے۔ مریض ہمیں جوڑوں کی مختلف علامات بتاتا ہے، یا ایک حاملہ خاتون ہمارے پاس آجاتی ہے اور اس کا چہرہ زرد ہے، اس کو سانس کی پرابلم ہے، جسم تھکا تھکا رہتا ہے، سردرد اور ساتھ میں نیند کا غلبہ یا چکر آتے ہیں۔ اب یہ سب علامات کی سینکڑوں وجوہات ہوسکتی ہیں۔


ہم کیا کرتے ہیں؟ جب ہمارے پاس پیچیدہ اور Chronic مریض اس قسم کی علامات لیکر آتے ہیں تو ہم اس کا CBC یعنی بلڈ کی مکمل صورت حال کا ٹیسٹ کرواتے ہیں، جس میں اگر MCV کی ویلیوز کم یا زیادہ ہیں یا اس میں بگاڑ ہے تو ہم جوڑوں کے دردوں کے مریض یا حاملہ خواتین میں سانس کی تنگی اور تھکاوٹ جس کی سینکڑوں وجوہات ہوسکتی ہیں، پر MCV کی ویلیوز کم یا زیادہ آنے کی صورت میں ان بیماریوں کی وجہ خون کی کمی کو قرار دے دیتے ہیں کہ یہ بھی ایک وجہ بیماری کی ہوسکتی ہے۔


اب آجاتے ہیں، MCV کی ہومیوپیتھک میں دوا کی طرف، اس کی بہت ساری دوائیں ہیں، جو ہم اپنے لیکچر میں زکر کریں گے، پر یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف MCV کی ایک ہی دوا ہے جس کا نام پلساٹیلا Pulsatilla ہے۔ یہ Aplastic Anaemia کی پہلے نمبر کی دوا ہے۔ یہ دوا دیکر ہم مریض کی خون کی کمی پوری کردیں گے جس سے جوڑوں کے دردوں یا حاملہ خاتون کی تھکاوٹ اور سانس کی تنگی کا مسئلہ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔ اس کے بعد جب آپ ٹیسٹ دوبارہ دھرائیں گے توMCV کی ویلیوز نارمل آئیں گیں۔



Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Need man