جگر کے امراض پر مضصل مضمون
*جگر کے امراض پہ مفصل مضمون* *یہ مضمون ہیپاٹائٹس کے مریضوں کےفائدےکےلےہے بہت محنت سےتیارکیاہے*۔ *برائےکرم ہرجگہ شئیر کیجئے ہوسکتاہے آپ کیوجہ سے کسی مریض کابھلاہوجائے اور اللہ تعالی صحت عطاء فرمائیں* جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے کے لیے جگر بہت اہم ہوتا ہے جو نہ صرف خون کو فلٹر کرنے بلکہ ہارمونز بنانے، توانائی ذخیرہ کرنے اور ایسے اجزاءکو بنانے کا کام بھی کرتا ہے جو معدے کو غذا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اور یہ محض جگر کے ضروری افعال میں سے چند کا ذکر ہے۔ انسانی جسم کی صحت کے لیے جگر بہت اہم ہوتا ہے اور اس میں معمولی خرابی بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے مگر اس کے امراض عام طور پر اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ تاہم اگر جگر کے مسائل کی علامات یا نشانیوں سے واقف ہو تو وہ مختلف جان لیوا امراض سے خود کو بچا سکتا ہے۔ یہاں ایسی ہی چند عام علامات دی جارہی ہیں جو جگر کے امراض کی نشاندہی کرتی ہیں، اگر ان میں سے کسی کا تجربہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔ 👈شکم میں درد اگر شکم کے اوپری دائیں جانب سوجن یا درد ہو تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ جگر کو کوئی مسئلہ لاحق ہ...