دانتوں کا مسخورہ
ماسخورہ پائیوریا اگر آپ کے مسوڑوں میں سوجن آرہی ہے جب بھی آپ برش کرتے ہیں تو مسوڑھوں سے خون آتا ہے آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے دانت پیلے پڑ چکے ہیں یا پھر ہلکے براؤن ہو چکے ہیں کیا پھر آپ کے دانتوں کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور دانت کمزور ہوتے جا رہے ہیں اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ہے تو یہ پائیوریا کی علامت ہے پائیوریا کی پہچان اور وجوہات ہمارے منہ میں بہت سارے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں لیکن جب ہم اچھی طرح دانتوں کی صفائی نہیں کرتے خاص طور پر کھانے کے بعد خلال نہیں کرتے کلی نہیں کرتے تو دانتوں میں موجود غذا کے ذرات سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور بیکٹیریا کی پیدائش میں اضافہ ہوجاتا ہے اور بیکٹیریا وہاں انفیکشن کرنے لگتے ہیں۔ انفیکشن کی وجہ سے سوجن آتی ہے خون آنے لگتا ہے اور منہ سے بہت بری بدبو آنے لگ جاتی ہے ۔ شروع شروع میں یہ نارمل نظر آتا ہے لیکن بڑھتے بڑھتے یہ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ دانتوں کے درمیان سے مسوڑھےبالکل ختم ہو جاتے ہیں اور فاصلہ بڑھنے لگتا ہے دانت کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں عمر سے پہلے جو دانت گرتے ہیں اس ک...