مسائل کا حل
ایک اچھا بھلا سمجھدار میچور انسان اچانک بونگیاں مارنا شروع کر دیتا ھے بلاوجہ غصہ رف لہجہ بلاوجہ کا موڈ آف ، چڑچڑاپن ، کسی سے بات کرنے کو دل نہیں چاہ رہا یا پھر کسی بات کا جواب اتنی بری طرح سے دیا جبکہ اتنا برا سوال تھا نہیں , دیکھنے والے بھی جج کر رھے ھوتے تھے اور کئ بار انسان کو خود بھی سمجھ نہیں آ رہی ھوتی کہ میرے ساتھ آخر مسلہ ھے کیا سب اچھا برا سمجھتا ھوں مگر اچانک نظر اور نظریہ دھندلا سا کیوں ھونے لگتا ھے ہر چیز ہر اندر کی سوچ ایک دھوئے میں بند محسوس ھوتی ھے کچھ کلیئر نظر نہیں آتا نہ کلئیر سمجھ آتا واضع نہیں ھوتا اچھا کام کرتے کرتے اچانک ایک دم فضول حرکت کرنا اور سمجھ بھی نہیں آئے گی کہ یہ کیا کر ڈالا مناسب تھا بھی یا نہیں کرنا چاھئیے بھی تھا یا نہیں اور کئ بار آپکو دیکھنے والے دوست احباب بتاتے ہیں کہ یہ کیا کر رھے تھے تب انسان سوچتا ھے کیا میرا یہ عمل غلط تھا امیچور تھا لیکن ہمیں خود اسکی خبر کیوں نہیں ھوئی جبکہ ہم تو اپنے عمل سے ہر وقت آگاہ رہ کر ہی قدم اٹھاتے ہیں ہمارے سینسز ہمارا ساتھ پروپر کیوں نہیں دے رھے ؟ پھر ایسا بچگانہ عمل رویہ کیوں سرزد ھو رہا ھے ہماری آگاہی کہاں گم ھے ہم ہماری ذات کہاں مست ھے جو ہمیں سمجھ نہیں آ رہی ہم کرنا کیا چاھتے ہیں مگر کر کیا رھے ہیں جانا کہاں چاھتے تھے مگر جا کہا رھے ہیں ، کہنا کیا چاھتے تھے مگر کہہ کیا رھے ہیں آخر ہم کیا چاھتے ہیں یقینا ہمارا اندر کچھ " چاہ "ہی رکھ کر بیٹھا ھوا ھے جس "چاہ" کے پیچھے اس نے ہماری مت مار رکھی ھے اب ہمیں اپنی اس چھپی چاہ کو ڈھونڈنا ھے اپنی awareness کو واپس لانا ھے اپنی فریشنس کو بحال کرنا ھے اپنے اندر کے باسی رنگ ختم کرنے ہیں ہم سب کچھ ھوتے ھوئے بھی اتنے ڈل مائنڈ کیوں ھو گئے ہیں کہاں کچھ مس ھو رہا ھے ہماری ذات کو کس چیز کی ضرورت ھے ہماری ذات اندر سے کس کمی محرومی کا شکار ھے جو وہ ہمیں یہ Dull رویہ دے رہی ھے ، کیا ہم اندر سے افسردہ سے ہیں کیا ہمارا کچھ کھو گیا ھے کیا ہمیں کسی نے کچھ برابھلا کہ دیا ھے کیا ہم اپنی ذات میں ملنے والی مایوسی کی وجہ جانتے ہیں ؟ کچھ اچھا نہیں لگتا زندگی میں کچھ کمی کمی سی لگتی ھے جبکہ ظاہری طور پر تو سب کچھ موجود ھے تو پھر کیسے ڈھونڈیں ہمیں کیا چاھئیے ، کیا کریں ، کس کو بتائیں ، کس سے پوچھیں ، کچھ سمجھ نہیں آتی مگر ایک روکھا پن ایک پھیکا پن اپنی ذات میں محسوس ھوتا ھے ۔۔
✨علاج
سکون سے کسی خاموش جگہ پہ بیٹھیں آنکھیں بند کیجئے تین بار لمبی گہری سانس لیجئیے اپنی جسم کو بلکل ایزی کیجئے پرسکون ھو جائیے دماغ کو ریلیکس کیجئے اسکے بعد چند منٹ خود کو آسمان اور زمین کے بیچ میں محسوس کریں ایسی جگہ جہاں کوئی نہیں سوائے اپکی ذات کے جب آپ اس سٹیٹ پہ پہنچ جائیں جہاں آپ خلاء میں مست خود کو پرسکون محسوس کریں پھر اپنی ذات کو اپنے سامنے آواز دیں اپنا نام پکاریں جیسے مثال کے طور پر آپکا نام نادیہ ھے آپکا نام نادر ھے آپ کہیں " نادر میرے سامنے آؤ " یہ سب کچھ تصور میں کرنا ھے ذہن میں ہر عمل کرتے جانا ھے ۔
آپکی اپنی ذات فورا آپکے سامنے آپکے خدوخال میں پیش ھو گی آپکا اپنا عکس آپکو اپنے سامنے کھڑا ملے گا اس وقت آپ اپنی ذات سے سوال کیجئے مجھے بتاؤ تم کیوں مجھے اس طرح کا پیٹرن دے رھے ھو / دے رہی ھو ،، مجھے بتاؤ کیا چاھتے ھو / کیا چاہتی ھو ،، مجھے بتاؤ تمھے کیا دکھ ھے ؟ کیا تکلیف پہنچی ھے ؟ کیا غم چھپا رھے ھو ؟ جو تم ایسی بونگیاں مار رھے ھو اتنے بے چین ھو اتنے اضطراب کا شکار ھو بتاؤ پلیز بولو ،،، بہت پیار سے اپنی ذات سے سوال کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان تمام سوالات کو بہت پیار سے سامنے کھڑی اپنی ذات سے کیجئے اسکے بعد سامنے کھڑی اپنی ذات کا ردعمل چیک کیجئے محسوس کیجئے وہ آپکو کیا پیغام دیتی ھے بولتی ھے یا اشارہ کرتی ھے اسکی باڈی لینگویج کیا سمجھاتی ھے اسکا چہرہ کیا بتا رہا ھے اشارے سمجھیں خاموش رہ کر کچھ سمجھاتی ھے یا کیا ری ایکٹ کرتی ھے اسکو غور سے مست ھو کر سنیں سمجھیں بار بار سوال کریں اور یاد رکھیں کہ جواب کیا اور کس انداز میں ملتا ھے ،،،
یقین مانیں آپکی ذات آپکو جو کہے گی کس انداز میں اپکو اپنی پریشانی سے آگاہ کرے گی یہ آپ نے خود جائزہ لینا ھے آپکے اندر چلتے مسلے اور بے چینی کی اصل وجہ وہی ھے ۔۔
فقط طالب دعا
Shahzad shafiq rohani moalij
03317863313
Comments
Post a Comment