حنظل
اندرائن/ تمہ ، کوڑ تمہ/ حنظل
مزاج
گرم خشک درجہ سوم
مقدار خوراک۔ ایک ماشہ سے تین ماشہ
فوائد
اندرائن تھوڑی مقدار میں استعمال کرنے سے معدے کو تقویت دیتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے اور بلغمی امراض میں مفید ہے۔ درد دندان اور دانتوں کے کیڑے مارنے کے لیے اندرائن کی جڑ کی مسواک کرنا مفید ہے۔ اس کی جڑ کے جوشاندہ سے کلیاں کرنا مسوڑھوں کی پیپ میں فائدے مند ہے۔ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے معدے اور انتڑیوں میں خراش کے علاؤہ زہریلا اثر پیدا کرتی ہے۔
اندرائن کو حاملہ عورتوں ، بچوں ، اور بواسیر پیچش کے مریضوں کو استعمال نہیں کرنا چاہیے
بالوں کو سیاہ بنانا
مالکنگنی ، تخم حنظل ہر ایک ایک پاؤ دونوں کو ملا کر تیل نکالیں یہ تیل سفید بالوں پر لگاتے رہنے سے بال سیاہ ہو جاتے ہیں
سرمہ پڑوال چشم
سرمہ کو تمہ کے پھل میں ڈال کر رکھ دیں۔ جب پھل خشک ہو جائے نکال کر دوسرے تمہ میں داخل کریں۔ اس طرح تین پھلوں میں سرمہ کو مدبر کر کے پانی صاف کر کے کھرل کر لیں۔ یہ سرمہ بالوں کو اکھاڑ کر آنکھوں پر لگائیں۔ دو ، چار مرتبہ لگانے سے اس مرض سے آرام آ جائے گا
کان کے کیڑے
تازہ حنظل کا پانی نکال کر دو ، تین قطرے کان میں ڈالیں کان کے کیڑے مر جائیں گے
بہرہ پن
حنظل کا رس اور تلوں کا تیل برابر وزن کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح پکا لیں جب پانی جل جائے اور تیل رہ جائے تو ہر روز نیم گرم کر کے ایک ، دو قطرے کان میں ڈالیں اس سے بہرہ پن ٹھیک ہو جائے گا
پیٹ درد ، اپھارہ ، قبض
اندرائن کے پھل میں نمک سانبھر اور اجوائن بھر کر اس کا منہ بند کر کے دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں اس کے بعد نکال کر سفوف بنا لیں یہ سفوف ایک سے دو ماشہ استعمال کریں اس سے پیٹ درد ، اپھارہ ، قبض وغیرہ ٹھیک ہو جائیں گے
پیٹ کے کیڑے
بابڑنگ، نیم کے پتے ، ہرڑ سیاہ، گودہ پھل حنظل ، نمک سیندھا برابر وزن لے کر سفوف بنالیں
تین ماشہ سے پانچ ماشہ صبح و شام گرم پانی سے استعمال کریں پیٹ کے کیڑوں کے لیے نہایت مفید ہے
تلی کا بڑھنا
تمہ کا سر کاٹ کر اس میں کھانے کا نمک باریک پسا ہوا دس تولہ بھر دیں اس کے بعد کٹا ہوا سر جوڑ کر تمام پھل پر آٹے کا لیپ کر کے تنور میں پکائیں جب آٹا سرخ ہو جائے تو اتار کر تمہ کو بمع نمک کے کھرل کر کے سفوف بنا لیں۔
تین، چار ماشہ گرم پانی سے استعمال کریں چند ہی دنوں میں تلی اپنی اصلی حالت پر آ جائے گی
سوءالقنیہ و استسقاء
اندرائن کے پھل کو گودے سے خالی کرکے اس کے چھلکے کی پیالی میں بکری کا دودھ رات کو بھر دیں صبح چینی ملا کر استعمال کریں ہر دو امراض کے لئے نہایت ہی مفید ہے
بواسیر
حنظل کی جڑ کو پانی میں گھس کر بواسیر کے مسوں پر لیپ کرنے سے مسے کمزور ہو کر جھڑ جاتے ہیں
Comments
Post a Comment