جادو کا خاتمہ

 جادو کے خاتمے کے لیے منور پانی۔


سرائے فقیر میں عرصہ دراز سے جادو کے مریضوں کو میں یہ عمل بتا رہا ہوں۔

اس عمل کی برکت سے جادو کے سینکڑوں مریض شفایاب ہو چکے ہیں الحمدللہ۔


عمل یہ ہے۔


درود پاک۔۔۔۔ ایک سو ایک بار

سورہ فلق۔۔۔۔ایک سو ایک بار

سورہ ناس۔۔ ایک سو ایک بار


پڑھ نے کی تر تیب۔


مصلے پر سفید کاٹن کا بغیر سلا کپڑا بچھا لیجیے ۔


 سامنے ایک کھلے منہ کا بڑا برتن جو پانی سے بھرا ہوا ہو،  رکھ لیجیے

 ۔

  مذکورہ بالا عمل اتنی بلند آواز سے پڑھیے کہ پانی تک آواز جائے۔۔

   یہ عمل 41 دن تک روزانہ کرنا ہے۔

   

منور پانی استعمال کرنے کا طریقہ۔

یہ پانی کسی واٹرکولر میں بھر لیجیے،  احتیاط کیجیے کہ یہ متبرک پانی نیچے نہ گرے۔


جب بھی پانی پینا ہو جادو کا مریض یہی پانی پیے۔


 اگر گھر کے تمام افراد پر جادو ہو تو تمام اہل خانہ پینے کے لیے یہی پانی  استعمال کریں۔

 

اگر دکان پر بندش یا جادو کا اثر ہو تو یہ پانی دکان پر بھی چھڑکیں۔


منور پانی کے فائدے۔

جادو ہو یا جنات نظربد ہو یا حسد ہر طرح کے برے اثرات کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے۔


 ڈاکٹر کی ادویات کے ساتھ بیماری سے شفا یابی کیلیے اگر ساتھ یہ منور پانی بھی استعمال کیا جائے تو فوائد میں دوچند اضافہ ہوجاتا ہے۔

  

 صحت مند افراد اگر اس منور پانی کو اپنا معمول بنا لیں  تو ہر قسم کی بیماری اور برے اثرات سے محفوظ رہیں گے ان شاء اللہ۔

Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man