نیند کا نا انا
*نیند نہ آنا*
اس مرض میں نیند چھ گھنٹے سے کم ھوجاتی ھے ۔دماغ کی خشکی ھے مریض لیٹے لیٹے تھک جاتا ھے لیکن آنکھ نہیں لگتی صبح اٹھتے وقت سر بوجھل اور جسم تھکاوٹ سے ٹوٹتا ھوا محسوس ہوتا ہے ۔انہیں کولسٹرول ٹرائی گلیسرائیڈز بڑنے کے عوارضات ھوتے ھیں۔یہ چاول ۔دہی ۔بریانی بڑے شوق سے کھاتے ہیں پھر جب گوشت خور بنتے ہیں تو یورک ایسڈ بڑھ جاتا ہے بلڈ پریشر آئی رہنے لگتا ہے ۔پیٹ میں گیس زیادہ اور قبض کے مستقل مریض ھوتے ھیں.
اسباب سرد خشک اشیاء کا کثرت سے استعمال،ٹینشن ،مخدرات ،منشیات کا استعمال،ڈیپریشن اور انگزائٹی ۔
علاج ۔یہ خشکی سردی کا مرض ھے۔اس کا علاج خشکی گرمی اور گرمی خشکی سے کریں
یہ نسخے مفید ہیں
ھوالشافی۔
لونگ 10 گرام دار چینی 30 گرام جاوتری 20 گرام مصبر 60 گرام مقدار خوراک 500 ملی گرام 💊
اجوائن دیسی 40 گرام تیزپات 40 گرام رائی 40 گرام
مقدار خوراک 500 ملی گرام 💊
اگر مرض شدید ھے تو یہ نسخہ دیں.
ھوالشافی۔
سونڈھ 50 گرام نوشادر 20 گرام سیاہ مرچ 10 گرام سنا مکی 80 گرام ریوند عصارہ 40 گرام
مقدار خوراک 250 ملی گرام 💊 نیم گرم دودھ ایک کپ میں ایک چمچ دیسی گھی اور ایک چمچ شہد یا شکر ڈال کر دیں.
روغن بادام ،روغن کاہو، روغن خشخاش، روغن کدو برابر ملا کر سر کی مالش کریں.
غذا ۔مکھن ،مربہ گاجر.
Comments
Post a Comment