اعصابی کمزوری

 **اعصابی کمزوری کا زبردست علاج۔ **

اعصابی کمزوری ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے۔علامات میں 

کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ 

مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

اس بیماری کے متعلق ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا اس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے، ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو، ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے۔ 

اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ معاشی کاروباری تفکرات، غم و غصہ، صدمہ، خوراک و غذا، بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔

اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کام بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔ 

اعصاب ڈوری نما ریشے نرو ہیں جو دماغ کو بدن انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں۔ 

جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کار کردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔ 

اعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔ چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور بالواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط بھی ہوتے ہیں۔

یوں جب اعصابی نظام کی کار کردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پورا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا ہے۔ جسمانی کمزوری نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔ 

چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔ 

پورے بدن میں دردیں اور کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔ 

بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔ 

کسی کام میں دل نہیں لگتا، طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔ 

بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔

گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔ 

علاوہ ازیں کئی دیگر عوامل جیسے ضعفِ دماغ ،خون کی کمی، ذیابیطس، لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم، اچانک صدمہ، نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔ 

سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔ بعد ازاں اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔ 

پھل،دودھ اور خشک میوہ جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں

♦️جسمانی کمزوری، سستی کیلئے۔ 

چند دنوں میں شرطیہ فوائد توانائی ملے گی اور سستی فشوں۔ ہر عمر کے لوگ استعمال کریں'۔ جسم میں دردوں کا رہنا، تھکاوٹ ذہن کند

مغز بادام، بھنے ہوئے کالے چنے اور گڑ 

بادام اور بھنے ہوئے چنے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور بعد گڑ ملا کر کوٹ لیں اور پھر کسی جار میں محفوظ رکھیں۔ 

دوکھانے کے چمچ صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں'۔ ہر قسم کی کمزوری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

🔸پٹھوں کی کمزوری اور کھچاؤ کے لئے زبردست نسخہ :

فوری اثر انسانی جسم میں پٹھے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں،  

دار چینی کو پیس کر پائوڈر بنا لیں۔ 

ڈیڑھ پاو دودھ کو اچھی طرح سے اُبال لیں، جب دو چار اُبالیں آجائیں تو آدھا چمچ دار چینی کا پوڈر ڈال کر پتیلی پر ڈھکن ڈھک دیں اور چولہا بند کر دیں۔

 دودھ کو برتن میں تین سے پانچ منٹ ڈھکا رہنے کے بعد نیم گرم پی لیں۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی پٹھے مضبوط ہو جائیں گے۔ 

گرم موسم میں دو مرتبہ استعمال کریں-

🔹حب اعصاب  ( اعصابی)

پٹھوں اور جوڑوں کے طاقت کی اعلی دوا ہے۔ 

ھوالشافی :-

مغز بادام 2 تولہ

مویز منقی 1 تولہ 

کچلہ مدبر 1 تولہ

زعفران 6 ماشہ۔

ترکیب تیاری۔۔۔ پیس کر اچھی طرح مکس کرکے ایک رتی کی گولیاں بنالیں۔

ترکیب استعمال 1 گولی ناشتہ کے بعد دودھ کیساتھ ۔

فوائد :-

مقوی اعصاب ہے۔ اعصابی کمزوری ہر قسم خواہ کسی عضو میں ہو دور ہو جاتی ہے ۔ جوڑوں کے درد کے لئے فائدہ مند ہے ۔ مردانہ کمزوری کا خاتمہ کرتی ہے۔ مفرح اثرات کی حامل دوا ہے۔

❤️ جن سنگ کیپسول

اجزاء :-

جن سنگ 20 گرام. جدوار 50 گرام. زعفران 5 گرام.

خولجان 100 گرام. تیز پات. 50 گرام. عقر قرحا 50 گرام.

ترکیب ::-

سب ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں اور سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کپیسول بھر لیں.

خوراک :-

صبح و شام تازہ دودھ کے ساتھ ایک ایک کپیسول کھانے کے بعد استعمال کریں جس نے ایک ماہ استعمال کر لیا پھر کسی دوای کی ضرورت محسوس نہیں کرے گا. ان شاء اللہ.

فوائد :-

انتہائ مقوی باہ ہے. مقوی اعصاب دوا ہے. جوڑوں کے درد عضلات کے درد کے لیے اکیسر دوا ہے. جس کی پہلی خوراک ہی اپنا آپ بتا دیتی ہے

Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man