گھٹنو کا درد
گھٹنوں کا درد آپریشن نہ کروائیں
دارچینی لے کر خود پیس لیں کیونکہ بازار میں پسی ہوئی دارچینی اچھی نہیں ہوتی ۔
دارچینی ،شہد، کھانے والا چونا ھم وزن ،حسب ضرورت ملا لیں ۔پیسٹ ، مرہم جیسا بن جائے گا ۔ سوتے وقت رات کو گھٹنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں ان شاءاللہ مہینہ پندرہ دن میں گھٹنوں کا درد بغیرکسی آپریشن اور دوا کے ختم ھوجائے گا ۔
نسخہ نمبر 2،
چوٹ سجی، آما ہلدی ، لکڑی میدہ علیحٰدہ علیحٰدہ پیس لیں اور حسب ضرورت آپس میں ملا لیں اور ایک چمچ چھوٹا چائے والا سرسوں کا تیل ملا لیں ایک مرہم بن جائے گا۔ رات کو سوتے وقت لگا لیں کہ ھوا نہ لگے۔ صبح کو کھول لیں ۔ مہینہ بھر میں ان شاءاللہ آرام آجائے گا۔ یہ دونوں نسخے ایکسیڈنٹ ،چوٹ موچ اور تقریباً ہر قسم کے دردوں کیلئے مفید ہیں ۔
نسخہ نمبر 3،
پنجوں اور چھوٹے دردوں کیلئیے موصلی سفید اگر انڈیا والی مل جائے تو اچھی ھے کو پیس کر ایک چھوٹا چمچ آدھا پاؤ دہی میں پھینٹ کر کھائیں ۔ اللّٰہ ضرور شفاء دینگے ۔ ان شاءاللہ
Comments
Post a Comment