حجامہ کارکردگی شہزاد شفیق

 *قمری سال 1444 ہجری کی کارگذاری اور نئے سال 1445 ہجری کے اہداف*

قمری سال 1444 ہجری اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ۔۔۔ اسی طرح ایک دن ہماری زندگی کا سفر بھی تمام ہو جائے گا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائیں۔ 

سال 1444 ہجری کی مختصر کارگذاری پیش خدمت ہے۔ 

*حجامہ* 

الحمدللہ ہمارے ساتو مراکز پر مسنون ایام (چاند کی سترہ انیس اور اکیس تاریخ) کو فی سبیل اللہ حجامہ کیا جاتا ہے۔ پورے سال کی تعداد مہینوں کی ترتیب کے لحاظ سے پیش خدمت ہے:

محرم الحرام 400

صفر المظفر 350

ربیع الاول 450

ربیع الثانی 450

جمادی الاول 600

جمادی الثانی 500

رجب المرجب 300

شعبان المعظم 550

رمضان المبارک 400

شوال المکرم 600 

عازمین حج کے لیے بھی حجامہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ 


*نئے مراکز کا افتتاح* 

الحمدللہ اس سال ہمارے 2 نئے مراکز کا افتتاح بھی ہوا۔ ربیع الاول میں بلدیہ مرکز اور رمضان المبارک میں سرجانی مرکز۔ ان دونوں مراکز کے قیام سے ان دونوں علاقوں اور اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے لیے سہولت ہو گئی ہے۔ جن افراد نے ہمیں یہ جگہ فراہم کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں دارین کی خوشیاں عطا فرمائیں۔ آمین۔ 


*نئے ساتھیوں کی شمولیت* 

ہمارے اس قافلے میں بہت سے نئے ساتھی بھی شامل ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائیں۔ اگر تحریر پڑھنے والے افراد بھی حجامہ سیکھ کر مخلوق خدا کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔۔ تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 


*سنتوں کی ترویج کے لیے مہمات*

* یعنی حجامہ کرنے والوں کا ادارہ جو کہ سنتوں کی ترویج کرتا ہے۔ 

اللہ تعالیٰ کا شکر و احسان ہے کہ اس نے ہم کمزوروں کو یہ سعادت عطا فرمائی کہ ہم نبی کریم ﷺ کی پیاری سنتوں کو عام کرنے کی محنت کریں۔ ہمارے مراکز میں ساتھی دوران حجامہ مریضوں کو نماز، صدقہ، ذکر اور دیگر اعمال کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی درج ذیل سنتوں کی دعوت دی گئی۔ 

1️⃣ سنت غذا سے علاج

2️⃣ مسواک

3️⃣داڑھی

4️⃣ حجامہ اور صدقہ

5️⃣ ایام بیض کے روزے 

6️⃣ شوال کے روزے 

7️⃣ عشرہ ذوالحجۃ کی فضیلت

8️⃣ جمعہ کے دن درود شریف، سورہ کہف اور دیگر مسنون اعمال کی ترغیب

اس کے علاوہ حجامہ سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کارگذاریاں، مختلف غذاؤں کے فوائد، رمضان المبارک میں کھانے اور ورزش کے حوالے سے مفید تحریریں بھی پیش کی گئیں۔


*سوشل میڈیا ونگ کا قیام*

حجامہ اور دیگر سنتوں کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ پہلے ہم صرف فیس بک اور واٹس ایپ تک محدود تھے۔ اس سال ہم نے ٹوئٹر اور لنکڈان کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا کے میدان میں ہمارا عملی ساتھ دیں۔ اللہ نے چاہا تو اگلے سال ان شاء اللہ ہم انسٹاگرام اور یوٹیوب میں بھی قدم رکھیں گے اور ویب سائٹ کا قیام بھی عمل میں لائیں گے۔ 


*جوڑ اور تربیتی نشستوں کا انعقاد*

چوں کہ نئے ساتھیوں کی آمد کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے۔ اس لیے وقتاً فوقتاً جوڑ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تاکہ چاروں مراکز کے نئے پرانے ساتھیوں کا آپس میں میل جول ہو اور ساتھ ہی اس موقع پر سیکھنے سکھانے کا عمل بھی ہوتا ہے۔ 


*سال 1445 ہجری کے اہداف*

1️⃣ نئے مراکز کا قیام تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں سنت علاج حجامہ کے ذریعے  اغیار کی طبی دہشتگردی کا توڑ ہو سکے 

2️⃣ نئے افراد (مرد/خاتون) کی شمولیت 

3️⃣ تمام مراکز میں خواتین کے لیے بھی حجامہ شروع کرنا

4️⃣ ایسے مخلص افراد کی تلاش جو کہ حجامہ اور دیگر سنتوں کی ترویج کے لیے ہماری سرپرستی کر سکیں اور ہم قسم کی مالی فکر سے آزاد ہو کر اپنے مشن کی جانب گامزن رہیں۔

5️⃣ سوشل میڈیا کے ہر ہر ذریعے سے اپنی دعوت پہنچانا 


*دعاء* 

آپ سب بھی دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ سنتوں کی ترویج کے لیے ہماری کاوشوں کو قبول فرمائیں ۔۔۔ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ بڑھ چڑھ کر اس مبارک محنت کے لیے قبول فرمائیں اور آئندہ سال کے لیے جو ہمارے اہداف ہیں ۔۔۔ وہ بھی پورے ہو سکیں۔ 

آمین یارب العالمین

Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man