سمبلو
سُنبل جڑ کے فوائد
سُمبل، سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں سُمبل کی جڑ کارآمد ہوتی ہے۔ جڑ کو کاٹ کر اوپر سے چھلکا اتارکر سائے میں خشک کر لیتے ہیں۔ یہ چھلکا زرد رنگ کا اور ذائقے میں کڑوا ہوتا ہے۔ یہ منہ اور گلے کے امراض کا علاج ہے۔ اس کی جڑ خزاں کے آخر میں نکالی جاتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر کسی وقت بھی تازہ جڑ کا چھلکا اتار کر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا چھلکا کینسر کے لیے مفید ہوتا ہے۔ دماغی رسولی (برین ٹیومر) کے لیے بھی مفید ہے۔ ناسور کاپھوڑا نکل آئے توروزانہ صبح دوپہر اور شام بعد غذا ایک ایک ماشہ سُمبلو کا سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام نوش فرمائیں.سُنبل کا سفوف منہ کے مختلف امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے مثلاً گلے کی تکلیف، منہ کا کینسر ، منہ کےچھالے ۔دانت کا درد،گردن کے مہرے یا پسلیوں کے درد کے لیےبہت مفید ہے،
بڑھے ہوئے ٹانسلز میں سُمبلو بوٹی ورم دور کرتی ہے، پرانے زخم
پرسُنبل سفوف چھڑکنے سے پرانے سے پرانا زخم ہفتہ بھر میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔
نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے چہروں پر سیاہ چھائیاں اور داغ دھبےختم کرنے کیلیے بھی بہت مفید ہے۔ جسم پر خارش، داد چنبل، پھوڑے پھنسی ہوں یا سر پر دانے نکل آئیں، تو سُمبلو کی جڑ ۵ تولہ باریک پیس کر بیس تولہ سرسوں کے تیل میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں.جوڑوں کے درد میں سوتے وقت دو تین چٹکیاں سفوف سُمبلو دودھ سے لے لینے سے درد رفع ہو جاتا ہے۔ سُمبلو کی ٹہنیوں کو جوش دے کر پینے سے پسینہ اور دست آتے ہیں اگر کسی انسان کی ہڈی ٹوٹ جائے تو انڈے کی سفیدی میں سُمبلو پیس کر لگائیں یا باندھ دیں۔ انشاٗاللہ بیس دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔ یرقان (ہیپاٹائٹس) سے نجات پانے کے لئے اس کا سفوف استعمال کیا جاتا ہے۔ سُمبلو کا جوشاندہ تلی اور جگر بڑھ جانے میں بیحد مفید ہے۔ پیٹ کے کیڑے نکالنے کیلئے صبح نہار منہ دو تین چٹکیاں سفوف سُنمبلو ہمراہ پانی یا دودھ لے لیں۔ سُمبلو کی جڑ کی چھال اور سونٹھ ہموزن پیس کر دن میں تین بار لینے سے دست بند ہو جاتے ہیں.
یہ پہاڑی علاقے میں کثرت سے پایا جاتا ہے
کالا سنبل بہت مفید ہے
Comments
Post a Comment