نسخہ ڈاکٹر

 ڈاکٹر امداد اللہ احمدانی رحمت اللہ علیہ کا


مردانہ طاقت کےلیے۔

لاجواب نسخہ ۔


میں اس چیز کا گواہ ہوں کہ لوگ ڈاکٹر صاحب کے اس نسخے کے بہت مداح تھے اور بھاری قیمت  دےکر  اسے بنوایا کرتے تھے۔


ڈاکٹر صاحب عموماً اپنے نسخہ جات کسی کو بتایا نہیں کرتے تھے۔۔

 چونکہ میرا ان سے تعلق استاد شاگردی کا بھی  تھا اس لیے انھوں نے بہت سارے نسخہ جات مجھے لکھوائے،  ان میں سے یہ ایک ہے۔


کسی دوست نے ایک پوسٹ کے کمنٹ میں یہ معلوم کیا تھا کہ کیا آپ کے پاس ڈاکٹر امداد اللہ احمدانی صاحب کا وہ نسخہ موجود ہے جو وہ لوگوں کو مردانہ طاقت کے لیے دیا کرتے تھے۔


جی ہاں یہ وہی نسخہ ہے جو ڈاکٹر امداد اللہ احمدانی صاحب مردانہ کم زوری کے مریضوں کو بنا کر دیا کرتے تھے۔


مردانہ طاقت کے علاج میں اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ علاج میں کچھ چیزوں کا خیال کیا جاتا ہے 

پہلےمولد منی (منی پیدا کرنے والی دوا)

اس کے بعد مغلظ منی ( مادہ تولید کو گاڑھا کرنے والی دوا)

 اس کے بعد مقوی( طاقت پیدا کرنے والی دوا)

اس کے بعد ممسک ( دورانیہ بڑھانے والی دوا)

اس کے بعد محرک ( جوش پیدا کرنے والی دوا)

ادویہ تر تیب وار دی جاتی ہیں۔


اس سفوف کی یہ خاصیت اور خصوصیت ہے کہ اس میں  محرک کے علاوہ تمام خصوصیات موجود ہیں۔ الگ الگ دوائیں کھلانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔


یہ پاؤڈر منی پیدا بھی کرتا ہے ، 

اسے گاڑھا بھی کرتا ہے ،

 اس میں جراثیم بھی پیدا کرتا ہے،

  اور مردانہ طاقت  میں اضافہ بھی کرتاہے ۔


ڈاکٹر امداد اللہ احمدانی صاحب اس پاؤڈر کے بعد اور کبھی اس پاؤڈر کے ساتھ محرک کے لیے کشتہ شنگرف اپنا بنایا ہوا یا پھر حب اذراقی  اپنی بنائی ہوئی دیا کرتے تھے۔


ہم کشتہ شنگرف کی جگہ اپنی بنی ہوئی حب مقوی خاص دیتے ہیں جو اس پاؤڈر کے ساتھ سونے پر سہاگے کا کام کرتی ہے۔

یہ نسخہ  ہے تو بہت پیارا رزلٹ بھی اس کے  بہت اچھے ہیں مگر مہنگا بہت پڑتا ہے۔


 پچھلے ہفتے ہم نے یہ ایک صاحب کو بنا کر دیا تھا پانچ تولہ کے حساب سے  صرف اس کی جڑی بوٹیاں ہی 7780 روپے کی آئی تھیں...


 نوٹ 

اگر آپ طبیب نہیں ہیں تو خود بنانے کی بجائے اپنے علاقے کے کسی حکیم صاحب سے بنوا لیجئے یا ہم سے بنا بنایا بھی منگوا سکتے ہیں۔


ہو الشافی 

تال مکھانا

 بیج بند

 ستاور 

موصلی سیمبھل

 دانہ الائچی کلاں

 مغز تخم کونچ

 تخم املی بریان

موصلی سیاہ

 بہمن سفید 

موچرس

 تودری سرخ

 توری سفید

 شقاقل مصری 

اندر جوشیریں

 تخم اٹنگن

 تخم سروالی 

موصلی سفید 

ثعلب مصری

 کمر کس

 گوند ببول

 کشتہ قلعی

مصطگی رومی۔۔۔

تمام دوائیں پانچ پانچ تولہ۔


گردو غبار اور مٹی سے صاف کر کر اسے گرائنڈر میں بالکل باریک پیس لیں اتنا باریک پیسیں کہ بالکل آٹے کی طرح ہو جائے۔

مقدار خوراک :

سردی میں نو ماشہ

گرمی میں چھ ماشہ

 صبح ناشتے کے بعد اور رات میں کھانے کے بعد دودھ کے ساتھ۔

 نصاب کم از کم ایک ماہ۔

نوٹ۔

اگر گرمی کی وجہ سے ہاتھ پاؤں میں جلن ہو یعنی ہتھیلی اور تلووں میں گرمائش نکلے تو اس پاؤڈر کو استعمال کرنے سے پہلے پانچ دن مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔

 اسپغول سالم ایک بڑا چمچ ایک پانی میں رات کو بھگو دیں اور ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں صبح کو نہار منہ ململ کے کپڑے سے اسپغول کو چھان کر اس کا پانی پی لیں۔


Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man