سفید بال
سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا نسخہ
کیکر کی کچی پھلیاں چار سیر اس وقت لیں جب ان میں خوب رس پڑ چکا ھو، مگر ان کا بیج ابھی سخت نہ ھوا ھو اس کو مٹکے میں ڈال کر اس میں بیس سیر پانی اور آدھ سیر لوھے کا برادہ ڈال دیں اور پورے بیس دن تک دھوپ میں رکھ دیں مگر دوسرے تیسرے روز کیکر کی لکڑی سے ہلا دیا کریں اکیسویں روز اوپر سے پانی نتھا دیں اور بوتلوں میں ڈال رکھیں بس اکسیری عرق تیار ھے
فوائد۔ ۔ اس کے فوائد بے شمار ھے مگر مختصر درج کرتا ھوں بالوں کو سفید ھونے سے روکتا ھے اور سفید شدہ بالوں کے اندر سے سیاہ نکالتا ھے اگر ایک سال میں ایک ماہ تک موسم اور مریض کی جسمانی کفیت کے مطابق استعمال کرایا جاے، تو سفید بال نہ ھوں گے علاوہ ازیں کمزوری جگر کی اعلی ترین دوا ھے جگر کی رنگت کا پھیکا پن دور کرکے چہرے پر سرخی لاتی ھے جریان احتلام پرانے سے پرانا دور ھوجاتا ھے اس کی مقدار مریض کی سچویشن دیکھ کر ایک چھٹانگ سے دو چھٹانگ حسب عمر استعمال کروائی جاسکتی ھے حتی کے بال سیاہ ھوجاے گے
Comments
Post a Comment