انسولین مزاحمت

 #انسولین_مزاحم #Insulin_Resistance 

گردن ، بغلوں پر سیاہی ، بے تحاشا بھوک لگنا ، ڈپریشن ،انگزائٹی، نیند کا سائیکل خراب ہونا اور بے ہنگم موٹاپا خاص طور پر توند نکلنا یعنی پیٹ پر چربی، بہت زیادہ تھکاوٹ یہ سب علامات ہیں کہ آپ کا جسم قدرتی انسولین جو جسم میں پیدا ہوتی ہےکے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔

قدرتی انسولین مرد عورت بچے بوڑھے سب کی ضرورت ہےکیونکہ اسی انسولین نے آپ کے جسم میں توانائی کو داخل ہونے کا راستہ بنانا ہے۔

آپ کو توانائی نہیں ملے گی تو آپ تھکاوٹ کا شکار ہوں گے۔ جسم توانائی حاصل کرنے کے لیے مزید کھانا مانگے گا دماغ آپ کو بھوک کا پیغام دینے لگے گا۔

آپ مزید کھائیں گے لیکن توانائی پھر نہیں ملے گی کیونکہ جسم انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہا ہے اور توانائی خلیوں میں داخل نہیں ہو پا رہی۔

اگر آپ انسولین مزاحم ہو چکے ہیں تو آپ کو شوگر ، بلڈپریشر، کولیسٹرول، فیٹی لیور، پولی سسٹک اووریز جیسے مسائل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اکثر افراد میں یہ سب اکٹھے بھی حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

اس کا حل آپ کے اپنے پاس ہے:

دوڑیں بھاگیں چلیں ایکٹیو رہیں۔یوگا ،جم یا اپنی جسمانی کیفیت یا استطاعت کے مطابق کوئی بھی ورزش لازمی کریں۔

خوراک سادہ کر دیں۔ میٹھا چھوڑ دیں کم اناج اور زیادہ پروٹین لیں۔کاربوہائیڈریٹس،جنک فوڈ اور بیکری آئٹمز سے خصوصاً پرہیز کریں۔

وقت پر سوئیں وقت پر جاگیں۔زندگی کی پریشانیوں کو اپنے اوپر مت طاری کریں۔ٹینشن،ڈپریشن اور انگزائٹی سے بچیں۔ریلیکس رہیں

Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man