درد کیوں ہوتا ہے
درد کیوں ہوتا ہے ؟
جب آپ کا نروس سسٹم سمجھتا ہے کہ آپ کے جسم میں کہیں زخم ہے تو زخمی حصے کے سیلز ایک کیمیکل ریلیز کرتے ہیں
prostaglandin
جس سے درد کا احساس ہوتا ہے
اس درد کو دور کرنے کے دور طریقے ہیں۔ ایک تو وہ وجہ جس سے یہ زخم ہوا ہے اُس کو دور کردیا جائے اور دوسرا یہ ہے کہ کوئی ایسی دوا دی جائے جو زخمی ہونے والے سیلز کو بتائے کہ دیکھ بھیا اب مذید
prostaglandin
مت پیدا کرنا تیری مدد کی جارہی ہے اب ذرا حوصلہ کرلے۔
اس کو یوں سمجھئے کہ ایسے سڑے ہوے تیل یا کسی بھی بھی تیل میں ایسی کون سی چیز ہوگی جس کی جب آپ دبا دب مالش کریں گے تو یہ آپ کے بدن میں گھُس کے آپ کے زخمی یا تکلیف دینے والے سیلز کو کہے گا کہ اب prostaglandin بنانا بند کردو؟
ہوتا یہ ہے کہ ہم مالش کرتے ہوئے مساج کرتے ہیں اور جہاں درد ہوتا ہے وہاں مساج کرنے خون کا بہاؤ بڑھایا جاسکتا جس سے اس حصے تک زیادہ آکسیجن اور غذائیت کی ترسیل ہوتی ہے جس سے زخمی فائیبرز کی مرمت تیزی سے ہوجاتی ہے اور ہاتھوں پر لگایا ہوا تیل صرف خوشبو اور مساج کرنے والے کو مدد دیتا ہے ۔
ہاں سڑے ہوئے تیل کی مالش سے آپ کی درد بہتر ہوسکتی ہے لیکن اس " ٹرانسفارمر کے استعمال شدہ تیل" کا کوئی کردار نہیں آپ
سرسوں کا تیل
تربوز کا رس
جو بھی دل کرے استعمال کرلیں فرق صرف مساج سے ہی پڑے گا وہ بھی کسی حد تک
Comments
Post a Comment