Ed
سرعت انزال یا قبل از وقت انزال / نامردی / سیکس انزائٹی
Premature Ejaculation / Erectile Dysfunction
سرعت انزال مردوں کے جنسی مسائل میں سب سے عام مسلئہ ہے۔ سرعت انزال کا مسلئہ دنیا بھر میں 30 سے 40 پرسنٹ مردوں کو متاثر کرتا ہے، زیادہ تر یہ عارضی مسلئہ ہوتا ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ صورتحال نہ صرف مریض کو ذہنی دبائو اور ازدواجی مسائل پیدا کرتی ہے بلکہ اکثر بانجھ پن اور بے اولادی کی وجہ بھی بنتی ہے۔ لمبے عرصے سے اگر سرعت انزال کا مسلئہ ہو تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
ای ڈی یا نامردی کیا ہے ؟
ای ڈی ( ED) یا نامردی مردوں میں جنسی خرابی کی ایک عام قسم ہے جو جنسی ملاپ کے دوران عضو کا تنائو حاصل کرنے( یعنی erection) یا رکھنے میں ناکامی ہے۔ مطلب عضو ہمبستری کے قابل نہیں رہتا۔
پاکستان میں تقریباً 80 سے 90 پرسنٹ مردانہ کمزوری والے افراد کو مردانہ کمزوری ہوتی ہی نہیں یا پھر نفسیاتی مریض ہوتے ہیں ، لہذا جیلی ہکیموں کی باتوں میں آکے نفسیاتی مریض نہ بنو ۔ اور اگر واقعی میں کوئی دائمی بیماری ہو تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
نوجوانوں میں مشتزنی اور پورن واچنگ سرعت انزال اور نفسیاتی مسئلے کی اہم وجہ مانی جاتی ہے ۔ زیادہ مشتزنی والے افراد خود کو نامرد سمجھتے ہیں ۔اور اپنے نفس کو سیدھا اور زیادہ لمبا کرنے کیلئے ٹوٹکے وغیرہ کرتے رہتے ہیں ،اور یہ لوگ زیادہ مشتزنی کو نفس کا پتلا ہونا یا چھوٹا ہونے کی اہم وجہ مانتے ہیں،جو سراسر غلط فہمی ہے۔ دراصل یہ لوگ نفسیاتی مریض ہوتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں کوئی ایسی رجسٹرڈ میڈیسن نہیں آئی جو نفس کو لمبا اور موٹا کر سکے۔ لہذا نفس کو لمبا اور موٹا کرنے کے چکر میں اپنے پیسے اور صحتِ ضائع نہ کریں۔
قبل از وقت یا سرعت انزال کیا ہے؟
قبل از وقت انزال (PE) سے مراد مردوں میں ایک جنسی بیماری ہے۔جس میں مرد کی دخول کی ٹائمنگ 1 منٹ سے بھی کم ہو جاتی ہے ۔زیادہ تر مرد دخول سے پہلے ہی فارغ ہو جاتے ہیں ،جو مریض کےلئے ڈیپریشن انزائٹی کا باعث بنتا ہے ۔
سرعت انزال کی علامات
قبل از وقت انزال کی کوئی خاص علامات نہیں ہیں سوائے اس کے کہ سرعت انزال والے مرد 2 ،4 منٹ سے زیادہ انزال میں تاخیر کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ سرعت انزال مردوں میں نفسیاتی علامتیں کا بھی باعث بنتی ہے۔
1:ایک منٹ سے کم دخول کر پانا
2: انزال کو کنٹرول نہ کر پانا
3: دخول سے پہلے کی فارغ ہو جانا
4: نفسیاتی علامات جیساکہ اعتماد میں کمی
5: خود کو نامرد سمجھنا
6: ڈیپریشن بے چینی کا ہونا
7: بے اعتمادی
8:ذہنی دباؤ سر درد وغیرہ وغیرہ
سرعت انزال کی وجوہات
بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیساکہ
1: ڈیپریشن
2:جنسی زیادتی
3:جماع کے دوران احساس جرم
4:ہارمونل بے ضابطگیاں (خاص طور پر سیروٹونن)
5:پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا ہونا
6: زیادہ مشتزنی اور پورن واچنگ کرنا
7: ہارمونز کے مسائل
8 جینیاتی وجوہات وغیرہ وغیرہ
سرعت انزال کی پیچیدگیاں
زیادہ تر سرعت انزال عارضی ہوتا ہے ۔لیکن اگر یہ مسلئہ لمبے عرصے کےلئے ہو تو پھر کچھ پیچیدگیاں لاحق ہو سکتی ہیں جیساکہ
1:ڈیپریشن
2: رشتے کے مسائل: قبل از وقت انزال میں مبتلا مرد خود کو مجرم سمجھ سکتے ہیں اور تعلقات کے مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔
3:بانجھ پن: جماع کے دوران ضرورت سے زیادہ جلدی انزال مردوں میں بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے۔
سرعت انزال/ ای ڈی کا علاج
علاج اور تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ،اگر لمبے عرصے سے آپ سرعت انزال یا ای ڈی سے متاثر اور پریشان ہیں ۔تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
سرعت انزال یا ای ڈی کی روک تھام
آپ اچھے طرز زندگی کے طریقوں پر عمل کرکے اور اپنی صحت کا خیال رکھ کر سرعت انزال اور ای ڈی کو روک سکتے ہیں۔
1:جیساکہ جسمانی وزن کا لمٹ میں ہو نا
2:باقاعدگی سے ورزش کرنا
3: تناؤ ڈیپریشن سے چھٹکارا
4:صحت مند کھانا کھانا
5:تمباکو نوشی اور شراب نوشی ترک کرنا
6: مشتزنی اور پورن واچنگ کو ترک کرنا
7:ادویات کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا وغیرہ وغیرہ
Hakeem shahzad shafiq
Comments
Post a Comment