بال چڑ

 صرف معالجین کے لیے

بال چر اور اس کا مجرب علاج


تحریر :حکیم مدثر محمد خاں


عام نام:بال چر

نام : داء الثعلب / داء الحیۃ 

ڈاکٹری نام:Aelopecia Areata


تعارف :

اس مرض کا سبب ایک نباتی کرم ہوتا ہے۔ بعض محققین کا خیال ہے کہ اس مرض کا سبب اعصابی فتور ہوتا ہے۔ 

(مخزن حکمت ، صفحہ 713)

سر کی جلد پر ایک دھبہ سا پیدا ہو جاتا ہے جس پر چھوٹی چھوٹی پھنسیوں کا ایک دائرہ ہوتا ہے جو بعد میں خشک ہو جاتی ہیں۔ پھر ان پر سے چھلکا جھڑ کر اڑ جاتا ہے۔ مرض میں ترقی ہو کر کئی گول گول داغ پیدا ہو جاتے ہیں جن پر بھوسی لگی ہوتی ہے اور بال اس جگہ کے نوٹ کرنا قص اور زائل ہو جاتے ہیں۔ یہ مرض بڑا ہٹیلا ہوتا ہے۔ کبھی ابرو، مونچھ اور سر کے بال گر جایا کرتے ہیں۔

(ایضاً،صفحہ714) 


علاج: 

 بال چر کو شمس الاطباء ڈاکٹر و حکیم غلام جیلانی خان نے ہٹیلا مرض قرار دیا ہے۔ اس کا مجرب علاج پیش کرتا ہوں تا کہ اطباء خلق خدا کو مستفید کر سکیں۔

 ایک دوست سے کتابوں کے جاوے میں ایک کتاب بنام "طبی جواہرات" ہاتھ آئی۔ جس کے پاس سے کتاب آئی تھی اس نے اس میں موجود " مرہم بالچر" کی تعریف کی تھی۔ میرے پاس ایک مریض تھا۔ آزمائشی طور پر میں نے یہ تیار کر کے استعمال کرائی ، مریض شفایاب ہو گیا۔ کم و بیش دس سال سے میرا معمول مطب ہے، نہایت کامیاب دوا ہے۔  


افادہ عام کی غرض سے آپ کی خدمت میں عرض کر رہا ہوں ۔ وھو هذا:

 "برادہ سینگ بکری، برادہ ہاتھی دانت، خشک جونک (ہم وزن ) روغن سرسوں چار گنا۔" 

حسب دستور مرہم تیار کریں۔ 


روزانہ صبح و شام تھوڑی سی مرہم کو انگلی پر لگا کر مقام ماؤف پر لگائیں۔ (طبی جواہرات از کو یراج جگن ناتھ وید وا چسپتی ، ص 193 ، مطبوعہ ادارہ مطبوعات سلیمانی لاہور ) 


دوا لگانے سے قبل مقام ماؤف کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ استعمال میں لائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 


طب مفرد اعضاء کے مطابق یہ عضلاتی اعصابی تحریک کی علامت ہے لہذا عضلاتی اعصابی غذاؤں سے پر ہیز کرائیں۔ نیز اس کا علاج عضلاتی غدی دواؤں اور غذاؤں سے ممکن ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man