سٹریس ڈپریشن

 سٹریس اور ڈپریشن کی ماہیتِ مرض،

اصول علاج 

اور ایک شافی نسخہ حاضرِ خدمت ہے


*تعارف*

جسمانی تھکاوٹ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے تناؤ اور کھچاؤ کو سٹریس کہتے ہیں۔

جب انسان کسی خوفناک صورتحال کا سامناکرتاہے تو اس حالت میں سمپیتھٹک نروس سسٹم(sympathetic nervous system)فعال ہو جاتا ہے جو فائٹ اینڈ فلائیٹ(Fight & Flight) کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔اور انسان کو خطرناک یا دباؤ والے حالات کا جواب دینے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔دل کی دھڑکن کو تیز کرنے کے لیے متحرک ہو جاتا ہے،جس سےجسم کے ان حصوں میں زیادہ خون پہنچنا شروع ہوجاتاہے جہاں خطرے سے نکلنے میں مدد کے لیے زیادہ آکسیجن یا دیگر ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

*ایسےحالات میں جسم میں ہونےوالاعمل:*

اس وقت سیریبرل کارٹیکس ماحول سے محرکات وصول کرکےحاصل شدہ معلومات دماغ کے ایک دوسرے حصہ جسے ہائپوتھیلامس کہاجاتاہے،کو بھیج دیتا ہے تو یہ ان اطلاعات کو پیچوٹری گلینڈ کے حوالے کر دیتا ہے۔پھر پیچوٹری گلینڈ اسے ایڈرینل گلینڈ کے ذریعے میڈولا تک پہنچا دیتا ہے جو فوراً دو ہارمون ایڈرینالین اور نار ایڈرینالین خارج کرتا ہے۔ان ہارمونز کے زیر اثر جگر فوراً گلوکوز خارج کر کے توانائی فراہم کرتا ہے۔یہ ہارمونز جلد میں موجود خون کی نالیاں سکیڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے جلد پیلی نظر آتی ہے اور ان میں موجود خون اندرونی اعضاء تک چلا جاتا ہے۔اس حالت میں معدہ خوراک ہضم نہیں کرتا کیوں کہ اسے ابھی ضرورت نہیں ہوتی۔دل کی رفتار اور دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔یہ تمام تبدیلیاں جسم کو اس قابل بنا دیتی ہیں کہ آدمی اس صورتحال کا مقابلہ کرے یا بھاگ جائے۔طبعی طور پر سخت تھکاوٹ کی وجہ سے جسم اس حالت میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا اور جسم میں بار بار ایسے ہونے سے اعصاب میں انتہائی تحلیل ہو جاتی ہے۔اس کمزوری کےباعث اعصاب اس چیز کا سامنا نہیں کرسکتے اور آدمی سٹریس کا مریض بن جاتا ہے۔

*علامات*

١۔جلد اظہار ناراضگی۔

٢۔احساس جرم کا شکار رہنا۔ ٣۔سانس اور نبض کی رفتار میں تیزی۔

٤۔پیشاب میں سرخی وتیزابیت کی زیادتی۔

٥۔اہم کام میں عدم دلچسپی۔

٦۔بعض دوستوں کو یاد کرتے رہنا اکثر سے بے رُخی اختیار کرنا اور حلقہ احباب محدود رکھنا۔

٧۔دوسروں کے مقاصد پر شک کرنا۔

٨۔اپنے کام میں خود اعتمادی کا فقدان۔

٩۔بلڈ پریشر ہائی رہنا۔

١٠۔اکثر قبض رہنا یا دن میں تین تین چار چار موشن آنااور ساتھ میوکس آنا۔

١١۔ہر وقت تھکاوٹ سستی رہنا۔

١٢۔اپنے آپ کو دوسروں سے ذہین،عقلمند سمجھنا اور باقی لوگوں کو بے وقوف ثابت کرنا۔

١٣۔منتشر خیالات اور مختلف کاموں میں اُ لجھے رہنا اور دوسروں کو الجھائے رکھنا۔

١٤۔دوسروں پر فوراً تنقید کر کے خوش ہونا اور اپنے خلاف معمولی بات بھی برداشت نہ کرنا۔


*اسباب*

١۔کسی قریبی سے جدائی۔

٢۔جنسی مساٸل و مشکلات۔

٣۔ بڑی معاشی تبدیلی۔

٤۔عداوت و دشمنی۔


*علاج*

یہ عضلاتی اعصابی تحریک کا مرض ہے اس کا علاج عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی تحریک سے کریں۔


جوارش مقوی معدہ و جگر اس مرض کےلیےاعلیٰ درجہ کی دوا ہے۔

نسخہ جوارشِ مقوی معدہ و جگر👇:

*ھوالشافی:*

مربہ آملہ     10 تولہ

مربہ ادرک    10تولہ

زنجبیل         2تولہ

اجوائن دیسی 3تولہ

کالی مرچ       1تولہ

فلفل دراز       1تولہ

مصطگی رومی 2تولہ

عاقرقرحا         2تولہ

زیرہ سیاہ        2تولہ

چینی              1کلو 

زعفران            9گرام

*ترکیب تیاری*

تمام مربہ جات کو گھوٹ کر علیحدہ رکھیں۔اورزعفران کےعلاوہ باقی چیزوں کا باریک پیس لیں۔زعفران کو الگ سے انتہائی باریک کھرل کرلیں۔چینی کوقوام بنا کر اور ڈنڈے سے ہلا کر پہلے اس قوام کی حدت کو توڑیں۔بعد میں زعفران ڈال کر خوب ملا لیں۔اوراس کے بعد مربہ جات شامل کر کے ملالیں۔آخر میں باقی چیزوں کا سفوف شامل کر کے رکھ دیں۔جوارش تیار ہے۔اسے محفوظ کرلیں۔

*مقدارِ خوراک*

ایک تولہ سے دو تولہ تک ہمراہ پانی۔



Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man