شوگر
شوگر ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 لاحق ہونے کی وجوہات عموما کیا ہوتی ہیں
1۔ آٹو امیون بیماری
جسم کا خود کار مدافعتی نظام انسولین کو پیدا کرنے والے خلیوں کو ختم کر دیتا ہے جو ذیابیطس ٹائپ 1 لاحق ہونے کی وجہ بنتا ہے
2۔ انسولین مزاحمت
جب جسم قدرتی انسولین کے خلاف مزاحمت شروع کر دیتا ہے اور جسم میں توانائی کی کمی جبکہ خون میں شوگر زیادہ ہو جاتی ہے یہ مزاحمت ذیابیطس ٹائپ 2 کی وجہ بنتی ہے
3۔ لبلبہ کو پہنچنے والا نقصان
کسی ایکسیڈنٹ، چوٹ یا سرجری کی وجہ سے لبلبہ کو نقصان پہنچے اور اس کے نتیجے میں لبلبہ ،قدرتی انسولین بنانا بند کر دے تو مریض کو شوگر ٹائپ 1 لاحق ہو جاتی ہے
4۔ ہارمون عدم توازن
جسم میں ہارمون کی مقدار میں بگاڑ ذیابیطس ٹائپ 2 لاحق ہونے کی وجہ بنتا ہے
5۔ جیناتی تبدیلیاں
نامعلوم وجوہات جو جینز میں تبدیلی کی وجہ بنتی ہیں اور نئے پیدا ہونے والے بچوں میں ذیابطیس ٹائپ 1 جیسے مسائل سامنے آتے ہیں
ذیابیطس ٹائپ 1 کے مریض کا انسولین لگانا لازمی ہوتا ہے
ذیابیطس ٹائپ 2 کے زیادہ تر مریض انسولین کے بغیر شوگر کنٹرول کر سکتے ہیں
پاکستان میں 90 فیصد مریض ذیابیطس ٹائپ 2 کے ہیں۔آپ بہترین خوراک، فعال طرز زندگی اور معالج کی رہنمائی سے انسولین سے چھٹکارا پا سکتے ہیں
ضرورت صرف مستند معالج سے رابطے اور آپ کی مضبوط قوت ارادی کی ہے
Comments
Post a Comment