بواسیر
مرض بواسیر تفصیلی گفتگو
بواسیر سے متعلقہ ایک مکمل علاج جو میرا زاتی مجرب اور تیر بہدف ہے
بواسیر :
بواسیر میں پاخانہ والی جگہ کےآس پاس کناروں پر مسے نمودار ہوتے ہیں
ویسے تو اسکی بیشمار اقسام ہیں لیکن اطباءنےان کی دو مشہور عام قسمیں بتائی ہیں
خونی بواسیر یا دموی بواسیر
بادی بواسیر یا ریحی بواسیر
بادی بواسیر یا ریحی بواسیر
بادی بواسیر سے مراد مقعد کے نزدیک خون کی روانی بند یا ٹھہراٶ ہونے سے مسے نمودار ہو جاتے ہیں اور جدید طب نے ان کی بھی تین صورتیں لکھی ہیں
بیرونی بواسیر External Piles
اندورنی بواسیر Internal Piles
شدید بواسیر Internal External Piles
External Piles
بیرونی بواسیر :
مرض کی اس حالت میں مسے مقعد کے باہر ہوتے ہیں اسے جدید طب کے مطابق مقعد کی بیرونی بواسیر کہتے ہیں
ایلوپیتھک طریقہ علاج میں وہ آپریشن سے مسے کاٹ دیتے ہیں
اندورنی بواسیر:
مرض کی اس کیفیت میں بواسیری موہکے مقعد کی اندورنی جلد پیدا ہو جاتے ہیں جو مقعد میں شیدید تکلیف دہ جلن پیدا کرتے ہیں بالخصوص پاخانہ کرنے کی حالت میں بس یہی کیفیت اندرونی بواسیر کہلاتی ہے
Internal External Piles :
بواسیر کی اس قسم میں موہکے
یا مسے مقعد کی جلد کے اندر بھی ہوتے ہیں اور مقعد کی جلد کے باہر بھی پیدا ہو جاتے ہیں جو بہت ہی ہٹیلے اور سخت تکلیف دہ ہوتے ہیں اس قسم کی بواسیر کو انٹرنل ایکسٹرنل پائلز کہتے ہیں
مسوں کی اقسام:
بواسیری مسے کئی قسم کے ہوتے ہیں مختلف شکل و صورت کی وجہ سے ان کے نام بھی مختلف ہوتے ہیں چند اقسام درج ذیل ہیں
عنبی (انگوری شکل)
تینی (انجیرکی شکل)
ثولولی (دانہ مسور کی شکل)
تمری (گٹھلی کھجور کی مانند سخت)
توثی (شہتوت کی طرح لمبے اور نرم)
بواسیر مقعد کی بھی دو اقسام ہیں
بواسیر مقعد خارجی
مبرز کے باہر کی جانب ایک یا دو مسے بن جاتی ہیں۔
ان میں خارش جلن اور درد ہوا کرتا ہے قبض ہونے سے یا سخت اور سرد جگہ بیٹھنے سے ان میں ورم ہو کر درد اور سوزش ہوتی ہے
بواسیر مقعد داخلی
مبرز سے لے کر دو انچ اوپر تک مسے بنتے ہیں اور ان سے مقعد کے ارد گرد چاروں طرف میوکس ممبرین میں وریدیں پھول جاتی ہیں
خارجی بواسیر در اصل داخلی بواسیر کی علامت ہے یعنی پہلے داخلی بواسیر ہوتی ہے اور اس کے کچھ عرصہ بعد خارجی بواسیر پیدا ہو جاتی ہے
سوال
جب آپریشن سے بواسیر کے مسے یا موہکے کاٹ دیے جائے تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ مرض بواسیر کیوں عود کر آتا ہے
سرجری کے ماہر اساتذہ اس کی دوبارہ پیدا ہونے کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ آپریشن کرنے والا اگر وریدوں کو ان کی جڑ سےکھنیچ کر باہر نہ لاۓ تو یہ دوبارہ ہوجاتی ہے
ڈاکڑز کا یہ طریقہ سراسر غلط ہے کیونکہ
اگر مسےجڑ سےنکال بھی دیے جاۓ اور کوئی نقص آپریشن میں نہ ہو پھر بھی یہ مرض دور نہ ہو گا کیونکہ
بواسیر کی وجہ غلیظ خون کا فساد اور اسے طب یونانی
میں سودا کا نقص بھی کہہ سکتے ہے یا صفراوی اسباب بھی ہوتے ہیں
جس کی صرف آپریشن سے اصلاح نہیں ہو سکتی ہے
خونی بواسیر یا دموی بواسیر
خونی بواسیر کی بھی دو اقسام ہیں
بواسیر دامیہ:
جس میں مسوں کے ساتھ خون آتا ہو اس کو دامی یا دامیہ کہتے ہیں
بواسیر عمیا
جس میں مسے تو ہوتے ہیں مگر خون نہیں آتا۔
اس کو عمیا کہتے ہیں
بواسیر کی علامات اور اسباب :
بواسیر کا اہم ترین سبب پیٹ کے نچلےحصے اور
ٹانگوں کے دوران خون
میں ٹھہراؤ پیدا ہو جاتا ہے
جس کی وجہ سےخون کی نالیوں میں دوران
خون متاثرہ ہوتا ہے اور
مقعد یعنی پاخانہ والی جگہ یا اس سے اوپر کی وریدیں پھول جاتی ہیں
خواتین میں حمل قبض مزمن اسہال پیچس اورجلاب کی دواؤں سے بھی یہ کفیت پیدا ہو جاتی ہیں
بواسیر کے مریض اگر سودا کی زیادتی سے دو چار ہو تو سوداوی علامات
میں پیٹ زیادہ تر گیس قبض وغیرہ خراب رہتا ہے
جبکہ صفرا سے جسم میں خارش اور پیشاب زرد رنگ کا ہو گا سوزش خارش بوجھ جلن بخار ہوتا ہے لیسدار رطوبت خون و پیپ نکلتا ہے
بواسیر مرض کی درجہ بندی
اطباء اکرام نے
بواسیر مرض کو تین درجوں میں تقسیم کیا ہے
پہلا درجہ میں مقعد میں شدت سے جلن و خارش یا
مقعد میں مسوں کی موجودگی کی علامات پائی جاتی ہے
دوسرا درجہ
میں بواسیری مسے یا موہکے الٹ کر باہر آ جاتے ہیں یا مقعد کی جھلی ہی باہر آجاتی ہیں
تیسرا سٹیج میں مسے اور مقعد کی جھلی دوران اجابت باہر آجاتی ہے اور مقعد کے اندر سخت قسم کی تکالیف پیدا کرتی ہے
بواسیر کا جدید علاج :
لیکوئیڈ پیرافین کے مرکبات (Agarol,Cremafin)
فیشن ایبل مرکبات (Kanormal,Siblin)
سناکےمرکبات (Pursennip,Senokot)
برٹش فارماکوپیا مرہم (Ung-gallcum opii,Lignocaine)
بواسیری انجکشن اور اس کی حقیقت
بعض معالج بواسیر میں انجکشن سے علاج کرتے ہیں
یہ انجکشن بواسیر کی کچھ درجہ بندی
میں روغن بادام (Phenol 5%) ملایہ دوائی مقعد کی وریدوں میں لگائی جاتی ہے
یہ کام ایک قابل سرجن کو کرنا چاہیے کیونکہ اناڑی معالجوں سے لگانے والوں سے افسوسناک حادثات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں
آپریشن ہونے کے باوجود بہت سے مریض
جو آپریشن کی دہشت کی وجہ سے ایسے اشتہاری معالجوں کے زیر علاج رہتے ہیں
جو جسم انسانی سے کا علم نہ رکھنے کے ساتھ
اپنے نسخے کے اثرات سے بھی واقف نہیں ہوتے ہیں
بہرحال مرض تو خیر کیا ٹھیک ہو گا مسلسل
جلاب سے اپنی آنتوں کا ستیاناس کروا لیتے ہیں
طب نبوی
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا
انجیر کھاؤ
انجیر بواسیر کو کاٹ کر پھنیک دیتی ہے اور نقرس میں بھی فائدہ دیتی ہے
طب نبوی کے مطابق ناشتہ اور رات کا کھانا وقت پر لینا اور دسترخوان
میں سبزیوں کی شمولیت اور روٹی میں چھان کو شامل کرنا مرض
بواسیر کو ختم کرنے میں معاون و مدد گار ہے ان شاءاللہ ان سنتوں پرعمل کرنے والوں کو بواسیر نہیں ہوگی
نسخہ جات حاضر خدمت ہیں
بواسیری کپسول :
رسونت انڈین اصلی ہو 5 تولہ
تخم بکائن
تخم تارا میرا
فلفل سیاہ
مغز تخم نیم
چھلکا ریٹھا
چاسکو
گندھک 2 تولہ
طریقہ تیاری:
پاؤڈر کے بعد فل سائز کپسول بھر لیں
صبح وشام دوپہر کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک کپسول ہمراہ تازہ پانی
بواسیری معجون :
ہلیلہ زرد
پوسٹ بلیلہ
ہلیلہ سیاہ
آ ملہ
اسطخدوس
افتیمون
مقل
خیار شنبر
شہد حسب ضرورت
طریقہ تیاری:
شہد میں معجون تیار کرلیں
رات سوتے وقت ایک چمچ ہمراہ پانی
بواسیری مرہم :
کافور
رسونت
روغن کچلہ
روغن مغز تخم نیم
موم سفید
ویزلین
طریقہ تیاری:
پاؤڈر کرکے ویزلین کے ساتھ دو گھنٹے کھرل کرکے مرہم بنالیں
طریقہ استعمال:
دن میں دو مرتبہ مسوں پر لگائیں
کشتہ بھڑ چھتہ :
چھتہ بھڑ
حسب ضرورت جتنا چاہیں لے لیں
کوزہ میں بند کرکے گل حکمت کرلیں 8 کلو اوپلوں کی آگ دیں
ٹھنڈا ہونے پر نکال لیں
خوب کھرل کریں سنبھال کر رکھ لیں
صبح نہار منہ مکھن میں ایک چٹکی رکھ کر استعمال کریں
بواسیر کا جاری خون چند خوارکوں میں بند ہوجاے گا
قبض کشاء ہے قبض رفع ہوجاتی ہے بواسیری درد تکلیف ایک دو خوراکوں میں ختم ہوجاتا ہے
جو احباب استعمال کرچکے ہیں وہ واقف ہیں
اس کی تفصیلی پوسٹیں پیچھے لگا چکا ہوں وزٹ کریں گے سب مل جاے گا
ضرورت مند حضرات
واٹسپ پر رابطہ کرسکتے ہیں
0312 2001310
Comments
Post a Comment