ازواجی تعلق اور مرد
ازدواجی تعلق اورمرد
عورت جب اپنی ازدواجی ذمہ داری بھی بھیک کی طرح احسان چڑھا کر دے ، تو ہر دفعہ شوہر سکون کی بجائے ذلت محسوس کرتا ہے ، یہ چیز نفسیاتی گرہ ڈال دیتی ہے اور مرد کے دماغ میں جنسی لحاظ سے rejection پیدا ہو جاتی ہے ،جونہی وہ تسکین کے حصول کے لئے قریب جاتا ہے،بیوی کے چہرے پر کراہت اور زبردستی کے تاثرات دیکھتا ہے تو تیس سیکنڈز کے اندر نامرد ہو جاتا ہے ۔ اور اس ری جیکشن کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے ۔ جنسی دوا بھی اس کے لئے پیناڈول بن جاتی ہے ۔ عورت کبھی نہیں کہتی نہ جتلاتی ہے کہ شوہر کا تقرب اس کی بھی ضرورت ہے ، شوہر کو زیر بار رکھنے کے لئے وہ اس عمل کو ون وے ٹریفک بنا دیتی ہے ۔
کئ مردوں نے بتایا ہے کہ وہ جونہی بیوی کا چہرہ دیکھتے ہیں ان کے تمام جذبات کہیں دور جا سوتے ہیں ۔ کئی بہت ساروں نے شک کا اظہار کیا ہے کہ شاید ان پر تعویز کر کے جنسی عمل کی بندش کر دی ہے ، ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب ہم باہر منہ مارتے ہیں تو بیس سال کے بن جاتے ہیں اگر بیماری ہو تو وہاں بھی ہو ،، اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف میاں بیوی کے تعلق کی بندش کی گئی ہے ،
Impotent for wives are not impotent for Lovers.
عربی کی ضرب المثال ہے کہ عورت کے ساتھ زیادتی اگرچہ چھٹے آسمان پر کرو مگر وہ یاد اس کو بستر پر آتی ہے ، یعنی جس وقت خاموشی اور مراقبے کی ضرورت ہے اس وقت وہ خانگی معاملات کو ڈسکس کرنا شروع کر دے گی تا کہ شوہر سے معافی منگوا سکے ،،، اور اس سے اس راحت کے بدلے سجدہ نہ سہی رکوع ضرور کروا لے ، یہ وہ مرحلہ ہیں جہاں مرد سمجھ جاتا ہے کہ یہ عمل دو طرفہ نہیں بلکہ یکطرفہ ہے جہاں اسے آئی ایم ایف کے ساتھ نئی شرائط پر نیا پیکیج لینا ہے ۔ اپنے صحیح کو بھی غلط کہنا ہوگا اور وائف کے غلط کو بھی صحیح کہنا ہو گا ۔۔۔ جس عمل کو مودت و رافت کا سبب بننا تھا وہ ویسی ہی نفرت پیدا کر دیتا ہے جیسے ہم آئی ایم ایف سے کرتے ہیں ، گالیاں بھی دیتے ہیں مگر پیکیج میں جانے کے لئے منتیں بھی کرتے رہتے ہیں ۔ جنہیں آخرت کا خیال نہیں ہوتا وہ اس ساری کھچ کھچ سے دور کسی پگڈنڈی پر نکل جاتے ہیں۔
مرد جتنا مضبوط ہوتا ہے جنسی معاملات میں اس سے بھی زیادہ کمزور ہوتا ہے اگر وہ ایک بار سیکس میں ناکام ہوجائے تو وہ اس وقتی کمزوری کو حقیقی کمزوری تصور کرنے لگتا ہے پھر وہ ایسے ہی حکیم اور ڈاکٹر بدلتا رہتا ہے جیسے وطن عزیز میں حکمران بدلتے ہیں۔
Comments
Post a Comment