Posts

Showing posts from January, 2025

شوگر

 شوگر کے متعلق ساری زندگی یہی سنتے رہے کہ لبلبہ حڈ حرام بن گیا ہے۔ پوری انسولین نہیں بنا رہا۔  لیکن 3 سال پہلے پتا چلا کہ لبلبہ ٹھیک ہے۔ انسولین پوری بنا رہا ہے۔ مسئلہ کہیں اور ہے۔ اصل مسئلہ خلیات کا ہوتا ہے۔ وہ آپ کی انسولین کو پہچاننے سے انکار کردیتے ہیں۔ اس بات کو میڈیکل میں Insulin Resistance  کہتے ہیں۔  کسی بھی لیب سے Fasting Insulin اور C Peptide کا ٹیسٹ کروا لیں۔ اگر آپ کے انسولین لیول ٹھیک ہیں تو آپ لبلبے کی مذمت بند کریں اور خلیوں کی مذمت شروع کریں۔ اور اپنے ڈاکٹر سے سوال کریں کہ وہ کیوں آپ کو باہر سے انسولین لگا رہا ہے؟  یہ باتیں شوگر مافیا آپ کو کبھی نہیں بتائے گا 3 سالوں میں ہم نے قوم کو یہ شعور دے دیا ہے کہ ٹائپ 2 میں لبلبہ نارمل لوگوں سے زیادہ انسولین بنا رہا ہوتا ہے جو کہ خلیے استعمال نہیں کر پا رہے ہوتے، اصل مسئلہ انسولین مزاحمت کا ہوتا ہے  ٹائپ 2 میں تیز رفتار نشاستے یعنی refined carbohydrates  زہر کا کام کرتے ہیں۔  اپنی خوراک سے میں سے سادہ اور ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس نکال دیں، جسمانی سرگرمی زیادہ کریں خلیوں کی مزاحمت کم ہوتی جائے...

دل کے بند وال اور گھر کا نسخہ

 دل کے بند وال کھولنے کیلئے ھوالشافی:ایک مٹھی انار دانہ‘آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر دس منٹ جوش دیں‘آپ دیکھیں گے کہ یہ قہوے کی ایک شکل بن جائے گی‘اب اسے نچوڑ کر چھان لیں اور نیم گرم یہ قہوہ چسکی چسکی پی لیں۔ *واضح رہے کہ یہ عمل نہار منہ یعنی خالی پیٹ کرنا ہے،اس ٹوٹکے کے ایک سے دو گھنٹے بعد ناشتہ کرنا ہے۔چند ہفتے یہ قہوہ پی لیں۔ فوائد: ان شاءاللہ دل کے بند والو کھل جائیں گے۔اس ٹوٹکے کے استعمال کے ایک سے دو گھنٹے بعد اگر جَو کا دلیہ یاتلبینہ سے ناشتہ کیا جائےاور میٹھے میں اگر بیری کا شہد ساتھ ملا لیں تو بہت حیران کن نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ جو کہ دل کے لئے بہت ہی طاقتور اور کمال ہے۔ دوسرا نسخہ:-عرق گلاب سہ آتشہ اور عرق سونف ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کر لیں‘آدھی پیالی صبح نہار منہ پی لیں اور اس کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں‘پھر عصر سے پہلے آدھی پیالی دو چاول کے برابر ’’جواہر مہرہ‘ کیساتھ کھا لیں‘رات سونے سے پہلے چوتھائی پیالی مکس کیا ہوا عرق پی لیں۔یہ عمل 15 سے 20دن کرنا ہے‘اس کے بعد اپنا ٹیسٹ کروالیں ان شاءاللہ دل کے بند والو کھل جائیں گے‘ورنہ مزید کچھ عرصہ یہی ٹوٹکہ یقین اور مستقل مزا...

جاپانی ڈاکٹر اور ہم

 جاپانی ڈاکٹر کی حیرت انگیز تحقیق: معدے کے تیزابیت کا سبب صرف بے ترتیب خوراک نہیں بلکہ بے چینی معدے کے تیزابیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وجہ خوراک میں نمک کی زیادتی نہیں بلکہ جذبات پر قابو نہ پانا بلڈ پریشر کے بڑھنے کی اصل وجہ ہے۔ انسان کے جسم میں خون کی چکنائی زیادہ ہونے کی وجہ چکنائی والی غذا نہیں بلکہ سستی ہے۔ چھاتی کی تمام بیماریوں کا سبب آکسیجن کی کمی نہیں بلکہ غم اور افسردگی ہے، جو انسان کو چھاتی کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔ شوگر کی بیماری کا سبب جسم میں گلوکوز کی زیادتی نہیں بلکہ غرور اور اپنی بات پر سختی سے قائم رہنا اس بیماری کو دعوت دیتا ہے۔ جگر (لیور) کی بیماریوں کا سبب صرف بے وقت نیند اور ذہنی دباؤ نہیں بلکہ مایوسی اور دل ٹوٹنے کے اثرات بھی جگر کی بیماریوں کا حصہ ہیں۔ دل کی بیماریوں کی وجہ خون کی کمی نہیں بلکہ سکون اور اطمینان کا فقدان ہے جو دل کی بیماریوں کا اصل سبب ہے۔ مختصراً، ان بیماریوں کے اسباب درج ذیل فیصد میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں: 50٪ روحانی اسباب 25٪ نفسیاتی اسباب 15٪ سماجی اسباب 10٪ کیمیائی اسباب لہذا، اگر آپ ایک صحت مند اور تندرست زن...

ابریشم

 خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا . یہ خمیرہ ۔خیالات فاسدہ ،اور خفقان کو دور کرتا ہے دل و دماغ و جگر کو قوت دیتا ہے ،ہر کمزوری کو دور کرتا ہے۔ بدن کو طاقتور بناتا ہے۔ خاص کر دل کی بند نالیوں کو کھولتا ہے انجائنا کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور آزمودہ نسخہ ہے۔  عورت و مرد بوڑھے ،بچے جوان سب ہی کھا سکتے ہیں ۔ نسخہ :-عود غرقی ۔4گرام  سنبلالطب ،مصطگی، قرنفل ، دانہء الائچی خرد ،سازج ہندی ۔ہر ایک 5گرام  برادہء صندل سفید ،6گرام  ابریشم خام مقشر ۔420گرام  ان دواؤں کو باریک کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر  عرق گاو زبان  عرق بید مشک  عرق گلاب  آب سیب  آب انار شیریں  آب بہی شیریں  ہر ایک 140گرام  بارش کا پانی (یہ ملنا مشکل ہے اگر دوا ساز پانی جمع کر کے رکھتے ہوں تو مل جائے گا  ) یا فلٹر پانی 2لیٹر  میں دوائیں ڈال کر اسقدر جوش دیں کہ پانی جل جائے پوٹلی کو نکال دیں اور دوا کے پانی میں  شہد خالص 250گرام  شکر 375 گرام  شامل کرکے قوام بنائیں  پھر  عنبر خالص 6گرام  عرق کیوڑا میں حل کرکے  داخل ک...

نصیحت اور حسد

 اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں، حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں۔ کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک وہ آپ کے گھر کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔ کوئی بھی آپ کے منصوبوں کو ناکام نہیں بنا سکتا جب تک آپ خود اسے اپنا راز نہ بتائیں۔ آپ کا راز آپ کا قیدی ہے، لیکن جیسے ہی آپ اسے کسی کے سامنے ظاہر کرتے ہیں، آپ خود اس کے قیدی بن جاتے ہیں۔ بعض اوقات حسد کرنے والے لوگ مشورے کے پردے میں آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کوئی آپ کے خاندان کے لیے سازش نہیں کر سکتا جب تک وہ آپ کے گھر میں کثرت سے آتا جاتا نہ ہو۔ کوئی بھی آپ کی کمزوریوں کو نہیں جان سکتا جب تک وہ آپ کے قریب نہ رہا ہو۔ ہر عزیز کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں۔ یہ توقع نہ کریں کہ کوئی آپ کے راز کو محفوظ رکھے گا، جبکہ آپ خود اسے چھپا نہ سکے۔ یہاں میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں سے رابطہ ختم کر دیں۔ نہیں، ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ کہ آپ حدود کا تعین کریں اور ان حدود کو عبور نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو کسی کے لیے مکمل طور پر ظاہر نہ کریں، کیونکہ لوگ کب بدل جائیں، یہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔ جو لو...

جگر پر چربی یا فیٹی لیور

 پاکستان میں تقریباً ہر تیسرے شخص کو جگر پر چربی ہے  اگر آپ کا پیٹ نکلا ہوا ہے تو کوئی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے 90٪ امکان ہے کہ جگر پر چربی موجود ہے  پیٹ نکلتا ہی تب ہے جب جگر پر چربی چڑھ چکی ہو  جگر پر چربی کی سب سے بڑی وجہ جنک فوڈ، ریفاینڈ کاربوہائیڈریٹس اور پھلوں کے جوس ہیں  پھلوں کے جوس جنہیں بہت سے لوگ صحت بخش سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، صحت کے لیے مضر صحت ہیں، جگر پر فوری چربی چڑھاتے ہیں  ہم جو خوراک بھی کھاتے ہیں وہ گلوکوز میں تبدیل ہو کر جسم کو انرجی دیتی ہے  جسم اپنی ضرورت کے مطابق انرجی استعمال کر لیتا ہے، اس کے بعد اضافی گلوکوز جسم میں جمع ہوتا ہے  سب سے پہلے اضافی گلوکوز جگر پر چربی کی صورت میں جمع ہوتا ہے  موٹاپا بہت بعد میں آتا ہے، جگر پر چربی سب سے پہلے آتی ہے  پیٹ کا نکلا ہونا جگر پر چربی کی پہلی نشانی ہے  ایسے افراد جن کے جگر پر چربی ہے، ان میں اموات جگر پر چربی کے باعث نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارٹ اٹیک کے باعث ہوتی ہیں  کیونکہ ایسے افراد جن کو فیٹی لیور ہے ان میں ہارٹ اٹیک پیدا کرنے والے عوامل جیسا کہ  شوگر مو...

فیٹی لیور h b

آج صرف دوا لکھنےکا پروگرام ھے وہ سمجھ لین زعفران 10گرام کلونجی 250گرام مغزبادام 50گرام ریوندچینی 50گرام جدوارخطائی 25گرام  ھلدی بریاں 25گرام  شہد تین گنامین قوام کرکے دوائین پیس کرملالین معجون بن جاۓ گی آدھی تاایک چھوٹی چمچ ھمراہ پانچ تاچھ دانہ انجیر کاجوشاندہ بناکر اس کےساتھ معجون کھالین انشاءاللہ جگر کی چربی ٹھیک ھوجاۓ گی  نوٹ۔۔۔ بعض لوگ یہ سوال پوچھ لیتےھین کہ قوام کیسے کرناھےتو دوستو شہد مین تھوڑاپانی شامل کرین اورپانی اتناھی ھوناچاھیے جو ایک ابال آنے پہ ختم ھوجاۓ اب گرم گرم شہد مین ھی دوائین شامل کرلین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل یادرھے بعض اوقات ھیپاٹائٹس بھی ساتھ ھواکرتاھے ھیپاٹائٹس بی ھو یاسی ھو ھردوصورت مین ساتھ برگ مدار خشک شدہ اور ھلدی برابروزن پیس کر500ملی گرام کیپسول بھرلین اور دن مین تین بار ھمراہ پانی استعمال کرین انشاءاللہ ھیپاٹائٹس بھی ٹھیک ھوجاۓ گا