رتن جوت پٹھوں کا کھنچاؤ
*پٹھوں کا کھچاو ۔فالج ۔خون کا جم جانا سب میں مفید تر ہے اسکی مالش دھوپ میں بیٹھ کر جزب کریں یا اوپر گرم پٹی باندھ دیں شب کو ہر طرح سے کارگر ہے*
*اجزاء ھوالشافی*
روغن تل پاو ، لونگ تولہ ، چھوٹی الاچی تولہ ، جایفل تولہ ، جاوتری تولہ ، رتن جوت تولہ ، گندم دانہ پچاس گرام
آک کے پتے ، ارنڈ کے پتے ۔دھتورہ کے پتے ۔چار چار
ترکیب دوا
پہلے تیل گرم کریں ، اب پتے آک باریک کتر کر تیل میں جلالیں ۔پھر ارنڈ دھتورہ کے پتے اسیطرح سے جلاییں
اب بقیہ سامان ایک ایک کر کے جلاتے جاییں آخر میں رتن جوت جلاییں
کپڑ چھان کرکے استعمال میں لاییں
اجزاء معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا بیوقوفی ہوگی ، یہ تیل ٹوٹی ہڈی پہ ڈالتے رہنے سے جلد جڑتی ہے ، دردوں کو تحلیل کرنا اسکا ادنی کرشمہ ہے ، بناییں اور استعمال میں لاییں ہر گھر کیضرورت ہے ، سردیوں کا خاص تحفہ ہے
Comments
Post a Comment