ہزاروں سال پہلے

 آج سے ہزاروں سال پہلے جب انسان کے پاس وافر خوراک نہیں تھی تو اسے بعض اوقات کھانے کو کچھ مل جاتا جیسے شکار وغیرہ لیکن بعض اوقات کہیں گھنٹوں یا دنوں تک وہ کچھ خاص نہیں کھا پاتا تھا۔ ایسے میں پھر ہمارا جسم قدرتی طور پر ایک ایسے عمل سے گزرتا تھا جسے سائنسی زبان میں ہم #آٹوفیجی کہتے ہیں۔ آج کے دور میں اب ہم لوگ دن میں تین چار بار کھاتے ہیں اور ساتھ آضافی چھوٹے موٹے سنیکس وغیرہ بھی، جس سے ہماری انسانی سوسائٹی کے اندر نہ صرف بہت زیادہ موٹاپا بڑھ گیا ہے بلکہ کافی زیادہ بیماریوں کا بھی آضافہ ہو چکا ہے ۔۔

ایسے میں یہ #آٹوفیجی ہمارے جسم کی  اندرونی صفائی کے لئیے ایک  بہت ہی اہم نظام ہے ۔ ​یہ حقیقت حیرت انگیز ہے کہ انسان کا جسم بھوک کی حالت میں نہ صرف زندہ رہتا ہے بلکہ اپنے اندرونی خلیوں کی خودکار صفائی کر کے بقا کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اسی حیرت انگیز اصول کو دریافت کرنے پر جاپانی سائنس دان یوشینوری اوسومی (Yoshinori Ohsumi) کو 2016 میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

​اوسومی نے اپنی تحقیق کا آغاز خمیر (Yeast) کے خلیوں سے کیا اور مشاہدہ کیا کہ جب ان خلیوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہوتا ہے، تو وہ بیکار نہیں ہوتے بلکہ ایک خودکار عمل (Self-cleaning Process) شروع کر دیتے ہیں۔ وہ اپنے خراب، پرانے، یا غیر ضروری پرزوں کو توڑ کر توانائی حاصل کرتے ہیں اور مفید مادوں کو دوبارہ استعمال (Recycle) کرتے ہیں۔۔۔​آٹوفیجی کو عام زبان میں ہم لوگ  خود خوری

​ ، جس کا لفظی مطلب ہے "خود کو کھانا"۔


​اوسومی نے ثابت کیا کہ یہ عمل صرف خمیر میں ہی نہیں ہوتا، بلکہ انسانی خلیات بھی بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر، ہمارے خلیے اپنے اندر موجود نقصان دہ یا ناکارہ مواد کو کھا جاتے ہیں، جس سے ​خلیہ صاف، صحت مند، اور توانا ہو جاتا ہے۔​اس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وہ بیماریوں کا بہتر مقابلہ کر سکتا ہے۔ ​یہ دریافت بڑھاپے، قوتِ مدافعت، دماغی صحت اور کئی سنگین بیماریوں (جیسے کینسر اور الزائمر) کو سمجھنے میں ایک اہم سائنسی کامیابی ثابت ہوئی۔

​یہیں سے  ہمیں پھر اس بات کے مزید شواہد ملے کے انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ یعنی وقفے وقفے سے روزہ کا عمل سائنسی طور پر ہمارے جسم کے لئیے کیوں بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یاد رہے انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کے فوائد کے حوالے سے میں اس فورم پر کافی ساری سائنسی مطالعات پہلے شئیر کر چکا ہوں۔ 


آٹوفیجی کا عمل بنیادی طور پر تب شروع ہوتا ہے جب جسم کو توانائی کے لیے باہر سے خوراک نہیں ملتی۔​انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ مثلاً دن میں8، 12،  16، 18، 24 یا 36 گھنٹے بھوکا رکھنے سے جسم کو آٹوفیجی کے فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن سارے عمل میں آپکو پانی یا بلیک کافی وغیرہ پی سکتے ہیں بغیر شوگر اور دودھ کے۔۔۔


نوٹ: وہ لوگ جو پہلے سے کسی مرض میں مبتلا ہیں وہ انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کرنے سے پہلے آپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیں تا کہ ایسا کرنے سے آپکے جسم کو کوئی اور نقصان نہ ہو۔

تحریر: سہیل افضل


Comments

Popular posts from this blog

بڑی انت جی صفائی

Blood test

Need man