سوداوی امراض کے لیے علاج از بزرگ حکیم فرید الدین شاہ نقیبی صاحب لاہور کا مجرب آزمودہ نسخہ ہے ۔ اجزاء نسخہ تمہ کی جڑ لیں اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے سکھا لیں اور پھر کوٹ چھان کر باریک پاوڈر بنائیں ۔ جب پاؤڈر ہو جائے تو جتنا وزن پاؤڈر ہو گا اتنی ہی وزن میں کالی مرچی پیس کر مکس کرلیں۔ پھر لہسن کے پانی سے اس پاؤڈر کی رگڑائی کریں ۔ جب گولیاں باندھنے کے قابل ہو جائے تو چنا کے برابر گولیاں بنائیں اور خشک ہونے پر کانچ کی شیشی میں محفوظ رکھیں ۔ یہ عضلاتی اور سودا والے مریضوں کے لیے اکسیر ہے۔ طریقہ استعمال 1-1 گولی صبح اور شام ہمراہ پانی استعمال کریں ۔