انسان اور جن کی ساتھ پیدائش
ہر انسان کی پیدائش کے ساتھ ایک "جِن" بھی پیدا ہوتا ہے- یہ ہماری روح کے ساتھ بڑھتا پھلتا پھولتا ہے- اسے ہمزاد کہتے ہیں- یہ جن ہم سب پہ سوار ہے مگر ظاہر کم ہی ہوتا ہے-
"شیزوفیرینیا" البتہ ایک ایسی ذہنی کیفیت ہے جس میں یہ جِن کھل کے سامنے آتا ہے- انسان کی زبان ، لہجے اور جسمانی حرکات پہ غالب ہو جاتا ہے- ایک فریق کی صورت آپ سے مکالمہ کرتا ہے-
ہمزاد کے بگاڑ یعنی شیزوفیرینیا کی وجہ سے ہی عاملوں کا رزق چلتا ہے-
ماہرینِ نفسیات کے نزدیک شیزوفیرینیا ڈپریشن کی وہ اسٹیج ہے جو انسانی جزبات و احساسات اور رویے میں بگاڑ پیدا کرتی ہے- وہ اپنے حال سے گم ایک نئی شخصیت بن جاتا ہے جو اس کی زبان لہجے اور جسمانی حرکات سے ظاہر ہوتی ہے-
آٹزم مختلف نفسیاتی عوارض کا مجموعہ ہے اور شیزوفیرینیا بھی اس میں شامل ہے- یہی وجہ ہے کہ اس معذوری کے حامل لوگوں کی عمر کا بہترین حصّہ پیروں فقیروں اور عاملین کی جھاڑ پھونک میں گزر جاتا ہے مگر جِن پھر بھی قابو نہیں آتا-
اس جِن کو نکالنا ناممکن ہے کیونکہ یہ انسانی تخلیق کا حصّہ ہے- ہاں اس سے مذکرات کر کے بہت سے مسائل جز وقتی طور پہ ضرور حل کیے جا سکتے ہیں- سے
Comments
Post a Comment