کچھ دوائیں فارمیسی سے

 ‏کچھ دوائیں فارمیسی سے نہیں ملتیں 

مگر.....

کسی کے قُرب میں،

کسی کے لمّس میں ،

کسی کا کندھا میّسر ہونے میں، 

کسی کی آغوش میں،

کسی کے پہلو میں سمٹ جانے سے،

کسی کی باہوں میں چُھپ جانے میں 

کسی کے چند میٹھے جملوں میں ،

کسی کی آنکھوں کی محبت بھری چمک میں ،

تو کسی کے دستِ شفقت میں،

‏کسی کی پوروں سے اشک چُننے میں تو کبھی

کسی کے اُٹھے ہوئے ہاتھوں میں مل جاتی ہیں ....

مگر !!!

سب دوائیں فارمیسی سے نہیں ملتیں !!

Comments

Popular posts from this blog

نسخہ ٹائمنگ

میڈیکل اور ہم

انسان اور جن کی ساتھ پیدائش