Posts

Showing posts from September, 2023

موٹاپا فیٹ

 موٹاپا ختم کرنے کیلئے دنیا کا سب سے بہترین دیسی نسخہ ھوالشافی حرمل 20 گرام، گُلسرخ ایرانی 30 گرام، ثناء مکی تنکے نکال کر 30 گرام، خشک تمہ کا گودا 20 گرام، ہلدی 20 گرام، سک سُنبھلو 20 گرام، پودینہ خشک 30 گرام، فلفل سیاہ 30 گرام، فلفل دراز 20 گرام ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں۔ مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح، ایک کیپسول دوپہر، ایک کیپسول رات سوتے وقت تینوں ٹائم کیپسول خالی پیٹ یاکھانے کے دو گھنٹہ بعد ایک سے دو ماہ استعمال کریں۔ فوائد : موٹاپا، جسم کی فالتو چربی، خواتین کے کولھوں کا موٹا ہونا، اور تمام جسمانی موٹاپا کیلئے بہترین لاجواب علاج ہے، ہر قسم کی قبض کا بھی مکمل علاج ہے، یورک ایسڈ کو لیسٹرول کا بھی علاج ہے،یہ نسخہ ترتیب شدہ ہے، نہائیت اعلی اور مجرب ہے۔ پرہیز ::٫ دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی...

پس سیل

 آج آپ سے بے اولادی کی ایک بڑی وجہ پس سیلز اور سپرمز کی کمی کے ازالے کے لیے ایک آسان دوا شیئر کر رہا ہوں اللہ کریم سے دعا ہے اسے نافع فرمائے۔۔۔ آمین۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ھوالشافی ۔ کالا زیرہ سفوف کردہ چھوٹےچمچ جتنی مقدار لیکر شہد خالص اتنا ملائیں کہ معجون یعنی حلوہ جیسا ہو جائے۔صبح نہار منہ ہمراہ دودھ کے کھا لیں۔ دس دن بعد چیک اپ کروائیں ان شاء اللہ حیرت انگیز نتائج پائیں گے۔ جن حضرات کو معدہ کا السر ہو وہ نہار منہ کے بجائے ناشتے کے گھنٹہ بعد لے لیا کریں۔.

اپینڈکس

 *اپنڈکس کا دو گھنٹہ میں علاج* 1 ریوند عصارہ اصلی ایک تولہ 2. سہاگہ سفید  ایک تولہ باریک پیس کر رکھ لیں 250 ملی کے کیپسول بھر لیں دو کیپسول ایک ساتھ ہمراہ دودھ پتی دیں بس دو سے تین گھنٹہ انتظار کریں زائد اور خالی ہو جائے گی ان شاءاللہ  الٹرا ساؤنڈ کروالیں فورا ہی.

قوت باہ

اسلام علیکم دوستو قوت باہ کا اصولی علاج بمطابق طب و حکمت  آ ل ریڈی اس پر پہلے میں اپنی ایک پوسٹ دے چکا ہوں مکمل تفصیل سے گفتگو کی تھی  جس میں، میں نے اعضائے رئیسہ شریفہ دل دماغ جگر گردے معدہ وغیرہ کی اصلاح اور طاقت پر تفصیلی گفتگو کی ہے  اور ان تمام کے علاج  پر اپنی قیمتی مجربات بھی آ پ دوستوں کی نظر کیے تھے  جن دوستوں نے وہ پوسٹ نہیں پڑھی پہلے تو وہ پوسٹ پڑھ لیں اس کا لنک نیچے کمنٹ میں،  میں شیئر کر دیتا ہوں تو چلیں شروع کرتے ہیں اپنا موضوع  جہاں سے موضوع ختم کیا تھا وہی سے اب آ گے شروع کرتے ہیں  دوستو اس طریقہ علاج سے   اب اس طرح سمجھیں یا مریض کو خود معلوم ہوجاے گا   اس کے اعضائے رئیسہ شریفہ اندر کی مشینری بالکل فٹ ہو چکی ہے دل دماغ جگر گردے معدہ وغیرہ سب اپنی پوری پاور میں آچکے ہیں  اور صحیح حقیقی معنوں میں اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں اب مسئلہ رہ گیا ہے مردانہ طاقت بحال کرنا دوستو قوت باہ کا اصولی علاج بمطابق طب و حکمت بعد اعضاء رئیسہ شریفہ کے علاج کے  اس کی ترتیب لکھ دیتا ہوں پھر اس پر تفصیلی گفتگو کرتے ہیں ...

دیسی میتھی کوبال

(میتھی کوبال انجیکشن )/Methycobal injection کا متبادل ہربل کپسول  اسلام علیکم آ ج تمام دوستوں کو ایک گر کی چیز دے رہا ہوں بنائیں استعمال کریں دعاؤں میں یاد رکھیے گا میرا عرصہ دراز سے مجرب ہے اکثر آ پ نے دیکھا ہوگا بہت سارے لوگ میتھی کوبال/Methycobal  انگریزی انجیکشن دھڑا دھڑ لگا رہے ہوتے ہیں اس کو لگانے کا مقصد صرف اور صرف طاقت کا حصول ہوتا ہے بزرگ حضرات تو کثرت سے لگاتے ہیں لیکن آ ج کل نوجوان نسل کثرت سے اس کا استعمال کررہے ہیں میتھی کوبال انگریزی انجیکشن بھی ہوتا ہے اور گولیاں بھی ملتی ہیں میڈکل سٹور سے  لوگ کثرت سے ان گولیوں اور انجکشن کا استعمال کرتے ہیں اب پہلے تھوڑی سی وضاحت کرتا ہوں اس کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے اس کے فوائد کیا ہیں سب سے پہلے ایک بات کلیئر کردوں  میتھی کوبال انجیکشن Methycobal injection  اس میں ایک وٹامن پایا جاتا ہے جس کو وٹامن B12 کہا جاتا ہے اب اس وٹامن B12 کا انسانی جسم میں فنگشن کیا ہے یہ بتاتا ہوں سب سے بڑا فاءیدہ اس کا یہ ہے یہ جسم کی ہر کمزوری کے لیے مفید ہے  نظام ہضم کو درست کرتا ہے امیون سسٹم کو ٹھیک کرتا ہے ڈپریشن سٹریس ا...

ہومیوپیتھی

 یہ پوسٹ ان دوستوں کے نام جو ھومیو کو نہی مانتے۔  وہ ایک بار صرف ایک خوراک آزما بھی لیں۔ اور ماننے پر مجبور نہ ھوں تو میں ھومیو چھوڑ دوں۔  جی بلکل۔ یہاں چند میڈیسن کا ذکر کرتا ھوں وہ صرف ایک خوراک لیں۔ اور ھومیو میڈیسن کا رزلٹ دیکھیں۔  خاص طور پر وہ ڈاکٹر جو کہتے ہیں ھومیو میڈیسن میں کچھ نہیں 1۔.. ایپی کاک 30 یا 200 لیں اور کوئی بھی ایسا مریض جس کو متلی ھو رہی ھو   آپ مریض کی زبان کی نوک پر ڈال دیں اور دیکھیں ایک منٹ سے پہلے متلی دور۔ 2۔.. آپریشن کے بعد شدید درد کو روکنے کے لیے درد کے سخت انجیکشن بار بار دینے کی بجائے۔ ہائپریکم 200 اور آرنیکا 200 کے باری باری دو قطرے مریض کی زبان پر دوبار ڈال دیں اور نتیجہ آپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ 3۔.. آپ جن مریضوں کو معدہ کی جلن کے لیئے ہر روز ساری زندگیاں کو میپرازول کے کیپسول کھلاتے ہیں آپ ان کو کارسینوسن 1m کی صرف ایک خوراک دیں اور نتیجہ لیں۔ 4۔.. مریضوں کے ایسے زخم جو کسی اینٹی بائیوٹک سے درست نہی ھوتے اور آپ انگلی سے لیکر ٹانگ تک کاٹ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ کوئی بھی زخم ھو بے شک کینسر کا زخم ھو ۔ آپ ان زخموں پر۔ یائڈراسٹسQ.کیلن...

ظلم

 یہ ظلم آخر کب تک؟ .  میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے  میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔   (دل کا دورہ پڑا)     ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹریپٹوکنیز انجکشن دیں... 9,000 روپے کا ہے۔  انجکشن کی اصل قیمت700 روپےسے 900 روپے ہے، جبکہ آپ کو 9000روپے میں ملتا ہے۔ آپ کیا کریں گے.   (ٹائیفائیڈ ہو گیا)  ڈاکٹر نے لکھا۔کل 14 مونوسیف لیں!  تھوک قیمت 110ہسپتال کا کیمسٹ 400روپے میں دیتا ہے۔  آپ کیا کریں گے؟؟   (گردے کی خرابی).ڈائلیسز تین دن میں ایک بار کیا جاتا ہے ..، ڈائیلاسز کیا جاتا ہے اور انجکشن دیا جاتا ہے۔  MRP 1800 روپے۔  آپ کو لگتا ہے کہ میں اسے ہول سیل مارکیٹ سے اٹھاؤں گا...!  پورے پاکستان میں تلاش کر رہا ہوں لیکن کہیں نہیں مل رہا... کیوں؟  کمپنی کا سامان صرف ڈاکٹروں کو!!  انجکشن کی بنیادی قیمت 500 ہے،   لیکن اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی قیمت MRP 1,800 ہے۔ آپ کیا کرتے ہیں؟؟  (انفیکشن ہو گیا ہے) ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک 540روپے   کسی دوسری کمپنی سے 150روپے اور عام 100روپے ہے۔...

Blood test

 خون کا ٹیسٹ اور اس کا ہومیوپیتھک علاج Blood Pathology and Homeopathic Treatment تحریر و تحقیق۔ ، ، پاکستان خون کا ایک ٹیسٹ کہلاتا ہے، Complete Blood Count (CBC) اس میں بہت ساری Values لکھی ہوتیں، اسی ٹیسٹ کو FBC فُل بلڈ کاونٹ بھی کہتے ہیں۔ یا عام زبان میں Blood Complete Picture بھی بولا جاتا ہے۔۔۔ اس میں ایک جگہ لکھا ہے، MCV پہلے دیکھیں اس کا مطلب کیا ہے، Mean corpuscular volume (MCV) اس کا مطلب ہوتا ہے کہ خون کے زرات میں ایک زرہ RBC سُرخ زرات کو کہتے ہیں، اس سُرخ زرے کے سائز کے اوسط سائز اور مقدارکو جاننے کیلئے MCV کی ویلیوز کو دیکھا جاتا ہے۔ اب دیکھیں، MCV کی ریفرینس مقدار Values یا اس کی نارمل یا بگاڑ والی ویلیوز کیا ہے؟ یہ ریفرینس ویلیو اس کی 80–100 fl ہے، fl کیا ہے؟ femtoliters کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔ MCV خون کے ٹیسٹ میں کس چیز کو ظاہر کرتاہے، اس کی کم ویلیو کیا ظاہر کرتی ہے، اور زیادہ ویلیو ہونے پر جسم پر کونسی علامات پیدا ہوتیں ہیں، یہ سب سے اہم باتیں ہیں۔ ایک مریض ہے، جو ہمارے پاس جوڑوں کی دردیں لے کر آیا ہے، اب یہ دردیں مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔ لیکن اس میں ایک وجہ جس...

کاروباری حالات

 وال مارٹ دنیا کا سب سے بڑا ریٹیل جائینٹ ہے  صرف امریکہ  میں اس کمپنی کے سٹوروں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے  مجھے جب وال مارٹ کو اپنی پراڈکٹ سپلائ کرنے کا پہلا آرڈر ۲۰۰۵ میں  ملا تو اس  آرڈر کی ویلیو تین ملین ڈالر تھی  اس آرڈر کے حصول کے لیئے مجھے  28 سال پڑھنا پڑھا دس سال کا عرصہ  کاروباری اسرارورموز سیکھنے میں لگ گیا  تین سال اس پراڈکٹ کی پروٹوٹائپ سے لے کر ڈیولپمنٹ ، اس کی قیمت کا تعین  اس کی سستی ترین مینوفیکچرنگ کاسٹ ، اس پراڈکٹ کا پیٹنٹ ، برانڈنگ ، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ میں لگے  اس کے بعد میں اس قابل ہوا کہ میں اتنا بڑا آرڈر لے سکوں  اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کاروبار کر کے آپ راتوں رات امیر ہو جائیں گے تو یہ ایک دماغی خلل ہے  کسی بھی کاروبار کو مستقل کامیاب کرنے کے لیئے  یا ایک کامیاب کاروباری شخصیت بننے کے لیئے دہائیوں کی محنت  اور سیکڑوں ناکامیاں درکار ہوتی ہیں  ایک اچھا کاروباری کبھی بھی راتوں رات امیر نئیں ہو سکتا

جریان احتلام

*جریان احتلام اور مشت زنی کے مارے ہوئے لوگ. پچکے گال, کمزور بدن کو موٹا کرنے کیلیئے...* ناشتہ... کیلے دو عدد, بالائی دو چمچ, کوزہ مصری سفوف ایک چمچ ملاکر کھائیں ۔۔ دوپہر... ۔آدھا کلو دودھ میں ایک چمچ چھلکا اسپغول ملاکر لیں.  رات... تودری سفید, زیرہ سفید برابر وزن پیس کر ایک چمچ دودھ مین ڈالیں اور گرم کرکے پی لیں.  مشت زنی کے بد اثرات, جریان احتلام کو ختم کرکے منی گاڑھی کرکے جسم کو فربہ اور قوی کرتا ہے. جن عورتوں کا بچے کیلیئے دودھ کم اترتا ہوں ان کے لیئے تحفہ بیمثال

کھانے میں مالش والا تیل کا استعمال

  کہیں آپ زیتون کوکنگ آئل کے دھوکے میں زیتون کا مالش والا تیل تو نہیں کھا رہے؟ کچھ لوگ گھروں میں زیتون کوکنگ آئیل میں پکاکھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی جو کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش وغیرہ کے لئے ہوتا ہے۔ اور اگر آپ مالش والا تیل کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے فوائد حاصل نہیں کر سکتے بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس آئل کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا مالش والا تیل کونسا ہے۔ زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹک (گھٹلی) اور گودے دونوں میں تیل رکھا ہوا ہے زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا ورجن آئل کہلاتا ہے۔ پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین اور کھانے کے لئے سفارش کیا جاتا ہے۔ اب زیتون کے بچے ہوئے چُورے کو گرم کر کے پھر سے کولہو میں ...

بی پی کا دیسی علاج

 اسلام وعلیکم  خون کو پتلا کرنے کولیسٹرول کو ختم اور بادی کا خاتمہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل چٹنی کو اپنے دسترخوان کی زینت بنائیں اور شفاکلی حاصل کریں۔ پودینہ 100گرام کالی مرچ 10 گرام ادرک 100 گرام لہسن 100گرام سبز مرچ، اناردانہ، سبز دھنیا حسب ذائقہ ملا لیں دن مین میں تین بار یعنی ہر کھانے کہ ساتھ حسب معمول دہی ملا کر ی بغیر دھی کہ لازمی استعمال کریں  اور موزی امراص سے ہمیشہ کے لیے چھتکارہ پائیں مقوی معدہ ھے ،گوشت اور ثقیل غزاوں کی توڑ پہوڑ کو یقینی بنائیں

فیل گردو ں کے لیے

 فیل گردوں کیلئے ھوالشافی ۔۔ ستاور 100 گرام , تخم ریحان 50 گرام , تالمکھانہ 50 گرام . چھوٹی مشین سے گرائنڈ کر لیں , بڑی مشین میں نہ کریں. ایک چمچ بوقت عصر خالی پیٹ . خشکی کی وجہ سے گردے کا فیل ہوجانا , گردے سکڑ جانا , کریٹنن کا بڑھ جانا , ویاگرہ کھانے سے گردے خراب ہوجانے پر پہلے دن ہی اثر دکھاتا یے , گردے فیل ہونے کا مکمل علاج ہے ,چربی بحال کرکے وینوں کا سکڑاؤ ختم کردیتا ہے, اتنی منی ہیدا کرتا ہے کہ بسا اوقات پہلے دن ہی احتلام ہوجاتا ہے .جراثیم کی کمی کو پورا کرتا ہے  .

مشہور طبی اصطلاحات

 مشہور طبی اصطلاحات 1 فلفلین فلفل سیاہ (کالی مرچ) فلفل دراز (مگھاں) 2 ترپھلہ ہلیلہ بلیلہ آملہ 3 ترکٹا فلفل سیاہ فلفل دراز  زنجبیل 4 چہار تخم تخم ریحان تخم بارتنگ تخم کنوچہ تخم اسپغول 5 چہار مغز مغز تخم خیارین مغز تخم کدو مغز تخم تربوز مغز تخم خربوزہ 6 چتر بیج میتھی ھالوں کلونجی اجوائن 7 چتر جات تج قلمی تیز پات الائچی ناگیسر 8 پانچ کھار کھار تل سجی کھار جوا کھار مولی کھار ڈھاک کی کھار 9 پچکول چب چیتہ پیپلا مولی پیپل 10 پنج انگ پتے پھول جڑ چھال پھل/مغز 11 پنج لون نمک لاہوری نمک طعام نمک سانبھر نمک سونچر نمک بریاری 12 پنج مول خرد (اصولِ خمسہ صغیرہ) شال پرنی برسٹ پرنی کٹائی خرد کٹائی کلاں خار خسک 13 پنج مول کلاں... (اصولِ خمسہ کبیرہ) سونا پاٹھا پاڑل کنبھاری ایرنی بیل 14 آشو غیر مقطر شراب 15 بودادہ کسی دوا کو اس وقت تک بریاں یا گرم کرنا کہ اس میں محض بو پیدا ہو جائے 16 بوتہ (کوزہ گلی) مٹی کا مخصوص برتن جو مونجھ روئی اور چکنی مٹی کی مدد دے بنایا جاتا ہے 17 بویہ چکنی مٹی سے تیار چوڑے منہ کے برتن کو کہتے ہیں  18 بہمنین بہمن سُرخ و بہمن سفید پاچک دستی ہاتھ سے بنے اُپلے جس کی آنچ ہ...

جڑمدار فلفل سیاہ

سنیاسی گر  اسلام علیکم امید ہے تمام دوست احباب خیر وعافیت سے ہوں گے سب سے پہلے نسخہ حاضر خدمت کرتا ہوں فوائد پر بعد میں گفتگو ہوگی جڑ مدار 50گرام  فلفل سیاہ  50گرام  طریقہ تیاری: دونوں کا باریک سفوف تیار کر لیں  پانچ سو ملی گرام کے کیپسول بھر لیں  ایک کیپسول صبح ایک کیپسول شام پانی کے ساتھ  فوائد :  ورم رحم  ورم جگر  آنتوں کا ورم ہیپاٹائٹس بی سی   ٹائفائیڈ  حیض کی زیادتی   پس سیل  سوزاک   الرجی   چھپاکی   رحم کی رسولیاں   ہائی بلڈ پریشر   ورم سوزش مثانہ   رحم کی پانی والی تھیلیاں  بواسیر خونی   کرونا   السر   آنتوں کا زخم   ٹی بی  گلے کا ورم و زخم  نسخہ بالکل معمولی سا ہے  لیکن جو فوائد لکھیں ہیں وہ قابل قدر ہیں 

4 ملین

اجوائن دیسی ۔ رائی ۔ تیزپات ۔ بابچی ہر ایک تیس تیس گرام گندھک آملہ سار 90 گرام یہ ہے اصل نسخہ ۔ تمام امراض خرابی خون کے لیے بہترین ہے ۔  اجوائن ٤٠ گرام تیزپات ٤٠ گرام سرخ رائی ٤٠گرام گندھک ١٢٠ گرام  4ملین ھے غدی عضلاتی ھے

دافع کینسر

 کمال کا نسخہ ہے دافع ناسور بگھندر کا بھی بہترین علاج ہے دافع بلڈ کینسر۔ تمہ کا پانی 100 گرام میں مرچ گول سفید والی 25 گرام ڈال دیں جب مرچ پانی پی جایے تو سنبھال لیں جس کو بھی بلڈ کینسر ہو خواہ لاسٹ سٹیج پر ہو اس کو دو صبح دو شام تازہ پانی سے دو انشا اللہ ایک  ھفتہ میں بد اثرات ختم ہو جاین گے۔

تمہ اور سفید مرچ

بلا شبہ نسخہ کسی اکسیرسے کم نہیں ہے میرا ذاتی مجرب نسخہ ہے بس تھوڑی ترکیب تبدیل ہے ۔۔۔تمعہ کو تربوز کی طرح ٹاکی لگا کے فی تمعہ ایک تولہ مرچ بھر دیں اور چھاوں میں تمعہ خشک کر لیس جب تمعہ بالکل خشک ہوجاے تو سب تمعوں سے مرچیں نکال کے کم و بیش دس گھنٹہ کھرل کرلیں ۔۔۔چھوٹا منہ بڑی بات والی بات ہے ستر فیصد ایک یہی مرچ مطب ہے  سمجھدار طبیب اس سے کافی کام لے سکتا ہے ۔المختصر ۔۔۔۔آنکھوں کو چمک دے گی معدہ کے تمام امراض کا شافی علاج ہے بواسیر پہ کایا کلپ کامکرتا ہے جسم کو ہر لحاظ سے فٹ رکھتا ہے

اچھی صحت کے لیے ڈیلی کی روٹین

 1۔ روزانہ ایک دیسی ڈلی لہسن ضرور کھائیں.  2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔ 3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔ 4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔ 5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔ 6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔ 7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔ تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں, 8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں.. 9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد  10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔ 11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے! 12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔۔۔تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کریں!!!

موصلی سفید انڈین

 موصلی سفید انڈین 100 گرام کوٹ کر بارہ پڑیا بنا لیں ایک پاو دودھ ابال کر دو چمچ اسبغول دودھ میں ڈال کر رات بھر بھگو دیں صبح موصلی ڈال کر بارہ دن استعمال کریں اس دودھ ہمبستری سے پرہیز کریں 

الرجی

 ضروری نہیں کہ ہائی IgE لیول خطرناک ہوں، لیکن یہ آپ کے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کو آپ کے الرجی، انفیکشن، خود سے قوت مدافعت کی بیماری، یا بعض دیگر حالات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ مضمون IgE پر بحث کرتا ہے اور اس اینٹی باڈی کی اعلی سطح کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔

ادھا چمچ

 آدھا چمچ اورکمال کے فوائد چند ادویات ایسی ہیں جن کا اثر فوری ہوتا ہے اور اکثر ادویات ایسی ہیں کہ ان کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔ مریضوں کو تین ماہ سے نو ماہ تک کورس مکمل کرنا پڑتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ ’’ دیسی ادویات‘‘ سے بفضلہ تعالیٰ بیماری جڑ سے اکھڑ جاتی ہے اور مریض کو شفا ملتی ہے۔ یہ ایک خاندانی نسخہ ہے اور اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں اکثر قدیم حکماء ایسے خاندانی قیمتی نسخہ جات صرف اپنی نسل تک محدود رکھتے تھے‘ کسی اور کو نہیں بتاتے تھے جس کی وجہ سے اکثر قیمتی نسخہ جات حکیموں کے مرنے کے ساتھ ہی قبروں میں دفن ہوگئے۔ حکمت کا تعلق قرآن و حدیث سے ہے‘ حکمت میں چند ادویات ایسی ہیں جن کا اثر فوری ہوتا ہے اور اکثر ادویات ایسی ہیں کہ ان کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔ مریضوں کو تین ماہ سے نو ماہ تک کورس مکمل کرنا پڑتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ ’’ دیسی ادویات‘‘ سے بفضلہ تعالیٰ بیماری جڑ سے اکھڑ جاتی ہے اور مریض کو شفا ملتی ہے۔ المختصر ہم اپنے مضمون کے عنوان کی طرف آتے ہیں۔ نسخہ ملاحظہ فرمائیں۔ 1)ہرڑ جسے ہریڑ بھی کہتے ہیں۔ 2)چینی دونوں ہم وزن لے کر سفوف تیار کرلیں‘ ہرڑ کی اندر والی گٹھلی استعمال نہیں کرنی۔...

بکھڑَا

 مفت کی دوائی  لیکن ہزاروں کا فائدہ  مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں لیکن پنجاب میں ،،، بھکھڑا ،،،کہتے ہیں  اسے پھچاننے کی علامت یہ ہے کہ وہ کپڑوں کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں  ترکیب۔۔۔ان بھرٹوں کا آدھا کلو لیکر ایک کلو پانی میں گرم کریں جب پانی ایک پاؤ بچ جائے تو اسے اتار کر محفوظ کر لیں استعمال۔۔۔۔15 قطرے روزانہ ناشتے سے پھلے دھی کے ساتھ لیں اللہ کے فضل سے بواسیر ،کتنی ہی خطرناک ہو بلکل ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔ سینکڑوں مریض اس قدرتی دوا سے شفاء یاب ھوچکے ھیں ۔۔۔۔طالب دعاء مفتی سیدعا شق حسین

کمر اور گھٹنے کا درد

 چند خوراکوں سے کمردرد ہمیشہ کیلئے ختم  اس دور جدید میں اس مرض میں تقریبا 60 فیصد عورتیں 30 فیصد نوجوان اور10 فیصد بوڑھے لوگ تختہ مشق بنے ہوئے ہیں کمر کے سات مہروں میں کسی بھی مہرے میں یہ درد ہو سکتا ہے اس کے علاوہ کبھی دمچی کی ہڈی میں بھی درد ہو جاتا ہے اور یہ اکثر عورتوں کو ہوتا ہے اس کے علاوہ کبھی یہ کمر کے پٹھوں میں بھی ہو سکتا ہے کبھی ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ ساتھ دونوں طرف کمر کے مہروں کے دائیں بائیں  کھنچاؤدار درد ہوتا ہے کبھی خاص کمر کے مہروں کے اندر تک درد محسوس ہوتا ہے جو صبح اٹھنے نہیں دیتا اس کے بے شمار اسباب ہیں ہیں عورتوں میں سیلان الرحم لیکوریا نوجوانوں میں جریان احتلام  کثرت جماع پٹھوں کی کمزوری عضلات کی کمزوری کثرت گرم خشک اغذیہ اس جدید دور کی کیمیکل غذائیں وغیرہ اس کے اسباب ہیں  دوستو اس سلسلے میں آپ کے لئے ایک بہت ہی اچھا نسخہ لے کر حاضر ہوا ہوں جو بنانے میں بہت ہی آسان ہے بنائے اور دعاؤں میں یاد رکھیئے ھوالشافی۔۔۔ گوند کیکر افریقہ 250 گرام گوند کتیرا 60گرام آج کل بازار میں گوند کیکر کے نام سے کوئی اور گوند بھی دے دیتے ہیں لیکن جب آپ گوند کیکر افری...

پھٹوں کی کمزوری

 پٹھوں کی کمزوری جسم میں پٹھے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے ایک اہم وجہ بچپن میں کوئی ایسی بیماری بھی ہو سکتی ہے جس کے سبب جسم غذا کمی کا شکار ہو گیا ہو۔ یہ مسٔلہ موروثی بھی ہو سکتا ہے یا پھر نوجوان لڑکیوں میں سیلان الرحم اور لڑکوں میں جریان کی وجہ سے جسم میں کمزوری واقع ہو جانے سے بھی پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ پٹھوں کی کمزوری دُور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخے استعمال کریں۔ *دارچینی پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ تین کپ دودھ کو اچھّی طرح اُبالیں جب دودھ میں چار پانچ اُبالے آ جائیں تو آدھی چمچ چائے والی دار چینی کا پاؤڈر ڈال کر پتیلی پر ڈھکن ڈھک دیں اور چولہا بند کر دیں۔ دودھ کو برتن میں چار پانچ منٹ ڈھکا رہنے کے بعد شہد سے میٹھا کر کے نیم گرم پی لیں، چند دنوں کے استعمال سے ہی پٹھے مضبوط ہو جائیں گے۔ *ادرک یا سنڈھ کا پاؤڈر 60 گرام، اگر تازہ دیسی ادرک ہو تو بہت بہتر ہے۔ دیسی گھی چار کھانے کے چمچ میں تین چار منٹ ہلکا براؤن کریں۔ کالی مرچ پسی ہوئی آٹھ دس دانے اور دارچینی پاؤڈر تین چائے والی چمچ اس میں ڈال کر چمچ سے صرف تین چار منٹ مکس کریں اور ٹھنڈا ہونے پر محفوظ رکھیں۔ جب بھی کھ...

بیماریوں کی جڑ

 تقریبا 80% بیماریوں کی جڑ چینی آٹا چاول جوس کولڈرنکس اور کھانے کے صنعتی گھی اور تیل کا استعمال ہے

اکسیر دمہ

 اکیسر دمہ کالی کھانسی تپدق پھپھڑا کا پانی نوشار کافور 100گرام کو پان کے پانی سے کھرل کر کے جوہر اتارلیں جوہروں کو دوبارہ پان کا پانی جذب کریں اور جوہر اڑا لیں اسطرح 5 عمل سے اکسیر تیار ہوگی پانچویں بار کے جوہر باجرہ برابر مکھن سے دیں طب کی کرامت آنکھوں سے دیکھیں

سستا نسخہ

 جایفل دس گرام ثعلب پنجہ دس گرام بادام دس گرام  گھجور دس گرام  چنے کے برابر گولی  دن میں ایک بار دودھ کے ساتھ  مردانہ امراض ٹائمنگ  سادہ نسخہ حکیم شہزاد شفیق  0321 2773576 0312 2001310 03317863313 

چہرے کے داغ

 چہرے کے داغ دھبے، پھوڑا پھنسی، چھائیاں، رنگ صاف کرنے کیلئے بہترین علاج اعتماد کیساتھ بنا کر استعمال کریں، لڑکیوں، عورتوں کے لیۓ تو خصوصی طور پر بہترین ہے۔ ھوالشافی ریٹھا کا چھلکا 30 گرام، سوڈا میٹھا 30 گرام، سوہاگہ بریاں 30 گرام، گندھک آملہ سار 30 گرام ترکیب تیاری۔۔ سب ادویہ کو پیس کر باریک کر لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں۔ مقدار خوراک ۔۔ 1 کیپسول کھانا کھانے کے 2 گھنٹہ بعد صبح اور شام ایک ماہ استعمال کریں ایک کیپسول بھی استعمال کر سکتے ہیں روزانہ فوائد ۔۔ چہرہ کے داغ دھبے، پھوڑا پھنسی، چھائیاں، رنگ صاف کرنے کیلئے بہترین علاج ساتھ ہی چہرہ پر لگانے کیلئے بنا لیں۔ ابٹن، چہرہ کے داغ دھبے، چهائیاں، چہرہ کی خوبصورتی کیلئے، رنگ صاف کرتا ہے۔ ھوالشافی : پوست مالٹا خشک، چهلکا انڈه دیسی، گوند کتیرہ، جوؤں ( ستو ) چنا سیاہ، مسور، نشاسته گندم، گری بادام یا کهل بادام، مغز خربوزہ، سب برابر وزن، باریک کرکے، ابٹن کی طرح لگائیں۔

چٹنی

 صخمند رہنے کی صدیوں پرانی چٹنی۔ ھوالشافی۔،۔ انار دانہ۔۔۔ ایک چھٹانک۔۔۔ اس کو پہلے خود اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ ادرک تازہ۔۔۔ایک انگلی جتنا۔۔ پودینہ۔۔۔ ایک گچھی کے پتے۔۔ لہسن۔۔۔ 7 تری۔۔۔یعنی۔۔۔ایک لہسن کے صرف دانے الگ کر لیں۔ پیاز۔۔۔ ایک عدد درمیانے سائز کا۔یعنی۔ ابلے انڈے جتنا پیاز۔۔۔ ان سب کو چھیل کر پانی دھو کر کونڈی ڈنڈا میں خوب کوٹ کر چٹنی بنا لیں۔ہر چیز کوٹ کر ملائم ھو جائے۔ دوپہر کی روٹی کے ساتھ اور رات کو روٹی کے ساتھ یہ چٹنی ایک سے دو چمچی آپ بھی اور سب گھر والے بھی مل کر کھا لیا کریں۔۔ ساری زندگی نہ پیٹ بڑا ھو گا۔ نہ بلڈپریشر ھائی ھو گا۔ نہ ہی کم ھو گا۔ نہ شوگر تیز ھو گی۔ نہ کم ھو گی۔ نہ سر کو چکر آییں گے۔ نہ پیٹ میں گیس بنے گی۔ نہ معدہ درد ھو گا۔ نہ معدہ کو سوجن ھو گی۔ نہ جسمانی سستی ھو گی۔ اپ نے پورانے وقتوں میں کبھی کسی سے یہ سنا تھا۔ کہ فلاں کو شوگر ھے۔ فلاں کو بلڈ پریشر ھے۔ فلاں کو گردے خراب ھیں۔کبھی نہی سنا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس چٹنی کے یہ سب فائدے ہی فائدے ھیں۔

بند حیض

 بندش حیض,کثرت حیض, سوزش حیض,رحم میں پانی کی تھلیاں, کمر کا درد , رحم کا لٹکنا,عورتوں کو وزن پڑھنا, لیکوریا,کمزوری,جسمانی کمزوری,معدے کی خرابی , ایچ پائیلوری , کے لیئے آزمودہ نسخہ ھوالشافی۔۔۔ ہلدی بیس گرام / ملٹھی بیس گرام ، سونف بیس گرام / گوند کیکر بیس گرام ، ریوند خطائی چالیس گرام،   سہاگہ بریاں کیا ہوا بیس گرام۔ سہاگہ کو توے پر ڈال کے بریاں کر لیں اور سفوف بنا لیں اور باقی سب اجزا کا بہی سفوف بنا کے مکس کر لیں تیار ہے... مزاج گرم تر ... آدھی چمچ صبح و شام کھانے کے بعد

اعصابی درد پٹھوں کا کھنچاو

 اعصابی دردیں, پٹھوں کا کھینچاؤ، جوڑوں کادرد، یورک ایسڈ، کولیسٹرول، معدہ وجگرکےامراض، شوگر کی ذیادتی، بار بار پیشاب کا آنا، کمر درد، قبض دائمی، نزلہ زکام، سانس کا پھولنا، دمہ دل کی کمزوری، لیکوریا وغیرہ کا کامیاب علاج ھوالشافی۔۔،،۔۔ تخم پیاز10گرام، لونگ10گرام، زیرہ سیاہ10گرام، تیزپات10گرام، اجوائن دیسی10گرام ترکیب تیاری:، تمام ادویہ کا سفوف بنالیں طریقہ استعمال۔۔ ایک گرام سے دو گرام تک ایک پاؤپانی میں پکائیں. جب ایک چائے کےکپ کے برابر رہ جائےتوچھان کرگرم گرم چائےکی طرح پیئں صبح وشام خالی پیٹ ہلکا سا کڑوا کسیلا ہو گا حسب ذائقہ چینی ملا سکتے ہیں. فوائدہی فوائد۔۔ اعصابی دردیں، پٹھوں کا کھینچاؤ، جوڑوں کادرد، یورک ایسڈ، کولیسٹرول، معدہ وجگرکےامراض، شوگر کی ذیادتی، بار بار پیشاب کا آنا، کمر درد، قبض دائمی، نزلہ زکام، سانس کا پھولنا، دمہ، دل کی کمزوری، لیکوریا.

بواسیر خونی

 بلڈ سٹاپ پرنالے کی طرح بہتا خون رک جائے گا۔ان شاءاللہ ھوالشافی۔۔ پھٹکڑی سرخ خام 100 گرام گوند کیکر 100 گرام ترکیب تیاری چکی سے پسوالیں۔ تھوڑے تھوڑے سفوف کو پانی کا چھنٹا دے کر فٹا فٹ تیزی سے گولیاں باندھتے جائیں۔ یہ ایک دم خشک ہوتی ہے۔ گولیاں باندھتے باندھتے خشک ہو جاتی ہیں۔  فوائد۔۔  خواہ کتنا ہی خون آتا ہو۔ کتنا بواسیر سے تنگ ہو۔ خون کے پرنالے چلتے ہوں۔ تو اللہ کی رحمت سے یہ دو گولیاں۔ دودھ کے ساتھ کھلا دیں۔ اور مریض کو دس پندرہ منٹ کے بعد دعوے سے کہہ دیں کہ اب جا کے پاخانہ کر۔  تو اللہ کی رحمت سے یہ بالکل بلڈ سٹاپ ہے۔ حیض بھی ایسے ہی سٹاپ کر دیتا ہے۔ یہ ایک سنیاسی چٹکلہ ہے۔ یہ اگر ہفتہ استعمال کرا دیں تو یہ بواسیر کو نابود کر دے گا۔