Posts

Showing posts from July, 2023

قارورہ ٹیسٹ

 صبح پہلے ٹائم کا قارورہ(چھوٹا پیشاب) تمام شرائط کے ساتھ کسی پیپسی یا کوکاکولا کی خالی صاف بوتل میں کریں اور زمین پر رکھ کر اس میں میٹھے سوڈے کی 2 چٹکی ڈالیں۔سوڈا ڈالنے سے نیچے دی گئی علامات میں سے 1 علامت ظاہر ہو گی۔ 1:-سوڈا ڈالنے سے پیشاب میں ابال آئے گا جیسے کولڈ ڈرنک میں نمک ڈالنے سے آتا ہے تو یہ سوداوی مزاج ہو گا جس کو عضلاتی مزاج بھی کہتے ہیں 2:-سوڈا ڈالنے سے پیشاب میں کسی قسم کا ری ایکشن نہیں ہو گا بس سوڈا خود با خود حل ہو جائے گا۔یہ صفراوی مزاج ہے جس کو غدی مزاج بھی کہتے ہیں۔ 3:-سوڈا ڈالنے سے نا ابال آئے گا نا ہی سوڈا حل ہو گا بلکہ سوڈا پیشاب کی تہہ میں جا کر بیٹھ جائے تو کف یعنی بلغمی مزاج ہو گا۔جس کو اعصابی مزاج بھی کہتے ہیں اس سے آسانی تشخیص دنیا میں کوئی حکیم آپ کو نہیں سکھا سکتا۔

تخریب تعمیرت کے لائق نہیں

 سلطنت عثمانیہ کے ایک سلطان نے جب پرانے محلات میں سے چند ایک کو گرا کر ان کی جگہ نئے محل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا، تو سلطان نے اپنے وزیروں، مشیروں سے سلطنت کے سب سے زیادہ قابل اور ہنر مند انجینئر کے بارے میں استفسار کیا، انہوں نے جواب دیا، ہماری سلطنت میں صرف ایک ہی ایسا انجینئر ہے جو آپ کے معیار پر پورا اتر سکتا ہے.     سلطان نے اس انجینئر کو بلوا بھیجا، اسے اچھی طرح سمجھایا کہ وہ اس سے کیا کام لینا چاہتا ہے، انجینئر نے سلطان کی خواہش اور ضرورت کو سمجھتے ہوئے محلات کو ازسر نو تعمیر کرنے کا ٹھیکہ لے کر کام شروع کر دیا.    کہانی میں یہاں تک تو سب کچھ عام اور مانوس دکھائی دیتا ہے، لیکن غیر معمولی بات یہ ہے کہ تعمیرات میں سلطان ہر چھوٹی بڑی چیز کی مکمل چھان بین کرتے ہوئے انجینئر کے ساتھ کسی سائے کی طرح رہتا تھا.  انجینئر کے ایک ایسے کام نے سلطان کی توجہ کھینچ لی جو اس سے پہلے سلطنت میں کسی نے بھی نہیں کیا تھا، ہوا یوں کہ کہ جب انجینئر نے محلات کو گرانا شروع کیا تو اس نے توڑ پھوڑ کے لیے جن مزدوروں سے کام لیا تھا، محلات کی تعمیر کرتے ہوئے انہیں ساتھ شامل نہی...

اعصابی مسائل

جو  اعصابی مریض ہیں ان  کو چاہیے کہ اپ 30 گرام تیز پات لیں اور 20 گرام دار چینی اور ،10 گرام جلوتری ان کا پاؤڈر بنا کر 500 mg والا کیپسول یا 1000 mg والا کیپسول  بھر لے صبح دوپہر شام ایک کیپسول کھانا ہے کھانا کھانے کے بعد اور لونگ اور دارچینی کا کوا بنا کے بھی دن میں دو بار پیا کریں اس نسخے سے اپ کا معدہ اور جگر بھرپور طاقتور ہو جائے گا خون بھی زیادہ پیدا ہوگا جن مردوں کو جریان ہے اور جن لڑکیوں کو لیکوریا ہے ان کے لیے بہت مفید ہے  لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اعصابی مریض ہو فائدہ ملے گا یہ نسخہ جریان اور لیکریا میں اتنا جلدی اثر کرتا ہے کہ ایک ہفتے سے پہلے پہلے ہی مسئلہ کو ختم کر دیتا ہے

جگر

مرض کوئی بھی ہو علاج صرف آدھا چمچ یہ بہت ہی بہترین اور انمول تحفہ پیج کے قارئین کیلئے دے رہا ہوں‘  بالکل چھوٹا سا نسخہ ہے صرف تین اجزاء ہیں۔  ھوالشافی۔،۔ سوڈا میٹھا پانچ تولہ لیں‘ چینی بیس تولہ اور ست پودینہ ایک تولہ لے کر آپس میں مکس کرلیں۔جگر کاکوئی مسئلہ ہو‘ معدہ‘ دل‘ ہیپاٹائٹس‘ گیس ‘ تبخیر‘ جگر سُکڑ چکا ہو‘ مثانے کے مسائل‘ مثانے کی گرمی‘ الٹیاں قے‘ بچوں کے دست‘ دل کی گھبراہٹ آپ بس آنکھیں بند کرکے دیتے چلے جائیں۔ مقدار خوراک : آدھا چمچ بڑوں کیلئے۔ دن میں تین سے چار بار۔ صبح وشام بھی دے سکتے ہیں۔ بچوں کیلئے چٹکی‘ حسب ضرورت۔ حسب طبیعت دے سکتے ہیں۔

لٹکے پستان

 سڈول چھاتیاں  یعنی ڈھیلے پستان کو سخت کرنا، یہ پوسٹ خواتین کے لئے   پستانوں کا لٹک جانا عورت کے لئے ایک بدنما عیب ہے مندرجہ ذیل نسخہ سے لٹکی ہوئی پستانوں میں سختی آ جائے گی۔۔ ھوالشافی پھٹکڑی 25 گرام، کافور 24 گرام، پوست انار 70 گرام  طریقہ استعمال:۔۔ تمام کو باریک پیس کر مثل مہندی کے بنا لیں اور رات کے وقت پانی میں ملا کر پستانوں پر لیپ کر کے باریک کپڑے سے باندھ دیا کریں چند دنوں کے اندر چھاتیاں بالکل درست حالت میں ہو جائیں گی اوران شاءاللہ لٹکتی ہوئی پستانیں سخت ہو جائیں گی ۔۔۔

آملہ اور صحت

  آملے کی بیمثال فوائد۔۔ آملہ معدے کی تیزابیت اور انفکشن سے محفوظ رکھتا ہے عام طور پر جڑی بو ٹی آملہ کو با لوں کی مضبو طی ،چمک اور گر تے با لوں کے علا ج کے لئے استعما ل کیا جا تا ہے لیکن طبی ما ہر ین کا کہنا ہے آملہ نہایت صحت بخش بو ٹی ہے اور دن میں دو مر تبہ دودھ یا پا نی میں آملہ پاؤڈر اور شکر ملا کر پینے سے معدے کی تیزابیت سے چھٹکا رہ ممکن ہے،۔ما ہرین کے مطا بق آملہ میں قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات پا ئی جا تی ہیں جس کے باعث آملہ کا استعما ل انفکشن سے محفوظ رکھتا ہے اورقوتِ مدافعت کو بڑھا تا ہے۔یہی نہیں بلکہ آملہ کے جو س کو شہد کے ساتھ ملا کر کھانے سے بینا ئی کی کمزوری پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ مثل مشہور ہے کہ آملے کا کھایا اور بزرگوں کا کہا بعد میں پتا چلتا ہے یعنی ان دونوں میں جو فوائد پوشیدہ ہیں وہ آگے چل کر سامنے آتے ہیں۔آملے میں قوت و توانائی کا خزانہ بند ہے۔ جو لوگ آملے کا خوردنی استعمال کریں وہ صحت کے ساتھ لمبی عمر پاتے ہیں۔۔ آملے کا پھل گول شکل کا ہوتا ہے گودا سخت اور موٹا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس میں موجود وٹامن سی کی مقدار دنیا کے سبھی پھلوں سے زیادہ ہے۔ یہ وٹام...

حب عنبر مشکی

 حب عنبر مشکی جو کہ قوت باہ کے لٸے لاثانی اور تیز بہدف ہیں ان گولیوں کے باقاعدہ استعمال سے مجلوق کے تمام عوارضات مثلا ضعف باہ ۔ معدہ اور دماغ ۔ گردہ وغیرہ دور ہوکر جسم ازحد طاقتور ہوجاتا ہے جن کو جماع کے بعد کمزوری اور تھکن محسوس ہوتی ہو ان کے لٸے تیز بہدف ہیں  اس کے علاوہ اگر بوقت جماع عضو مخصوص میں مکمل انتشار نہ پیدا ہوتا ہو  ان سب مساٸل کے  لٸے یہ گولیاں ازحد مفید ثابت ہوتی ہیں مومیاٸی اصلی  6 رتی مصطگی رومی خالص  6رتی مروارید  6 رتی  طباشیر 6رتی  لونگ 6 رتی  جلوتری 6رتی مغز جاٸفل  6رتی بہمن سرخ 6رتی بہمن سفید  6رتی دارچینی 6 رتی شقاقل مصری 6رتی سنڈھ  6رتی درونج عقربی 6 رتی عود ہندی 6 رتی عود صلیب 6 رتی ثعلب مصری 6رتی جدوار خطاٸی 6 رتی عنبر 1 ماشہ  کشتہ چاندی 1تولہ ورق سونا 10عدد ورق چاندی 10 عدد روغن پستہ حسب ضرورت عرق بید مشک ڈیڑھ پاٶ۔ پہلے مروارید ۔ عنبر اور کشتہ چاندی کو عرق بید مشک کی مدد سے کھرل کریں  پھر روغن پستہ کو گرم کرکے اس میں مومیاٸی حل کرلیں  پھر باقی سب ادویات کو الگ الگ کھرل کرکے اور وزن...

قبض اور آسان علاج

 *دائمی قبض کا دائمی علاج * نسخہ کم قیمت اور بنانے میں بھی بلکل آسان ہے۔قبض تو رفع پہلے دن ہی ہو جائے گی لیکن معدے اور انتڑیوں کی خشکی ختم کرنے کےلیے 3۔4 ہفتہ استعمال کریں ۔آنے والے کچھ سالوں تک بھی قبض نہیں ہوگی. ان شاء اللہ ھوالشافی.۔.  دیسی انڈے کی زردیاں 3 عدد  روغن زرد 50 گرام  چھلکا اسبغول 50 گرام  شکر 50 گرام  روغن بادام 10 گرام  گھی کو اتنا گرم کریں محلول بن جائے باقی تمام چیزیں ایک ایک کرکے اس میں شامل کریں ۔ پیلے رنگ کا حلوہ سا بن جائے گا فریج میں محفوظ کر لیں۔  ایک چمچ صبح و شام کھانے کے بعد دودھ سے لیں۔۔

مردمی

 قوت مردمی کے لئے بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ بعض مردوں کو شہوت زیادہ آتی ہے۔ جسے وہ شہوت سمجھتے ہیں اور ہمبستری کرتے ہیں۔ لیکن جس چیز کو وہ شہوت سمجھتے ہیں وہ کمزوری کے باعث ناقص انتشار ہونا ہوتا ہے۔ ایسے مرد اپنی جنسی خواہشات کو صرف اور صرف پورا کرنا جانتے ہیں لیکن کبھی اپنے اوپر غور نہیں کرتے کہ یہ خواہشات کب اور کیسے پوری کرنی چاہیں۔ ایسے تمام افراد بہت بڑی غلطی پر ہوتے ہیں۔ جو بعد میں انہیں بھگتنا پڑتی ہیں۔ اس لئے خدارا اپنے آپ کو تو پہچانیں کہ آپ کے جذبات کیا ہیں؟ آپ چاہتے کیا ہیں۔ کبھی اپنے آپ کو بھی وقت دیں۔  ایسے مرد حضرات بعد میں بہت زیادہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے ہی افراد کے لئے آج کا ہمارا نسخہ ہے۔ جو بے حد مردانہ کمزوری کا شکار ہوچکے ہوں۔ یہ نسخہ عام مردانہ کمزوری والے افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے انہیں خوراک آدھی لینی پڑے گی۔ اس نسخے کے استعمال سے مردانہ شہوت میں اضافہ ہوتا ہےاس کے ساتھ ساتھ امساک کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔ ہوالشافی : کلونجی 50 گرام، شہد خالص 500 گرام، بیر بہوٹی 50 عدد، کشتہ چاندی 10 گرام، مالکنگنی 50 گرام، مصطگی رومی 5...

اج کے بچے

 محترم والدین ۔۔ ذرا آنکھیں کھولیئے ۔۔ !!                     شاپنگ مال میں کھلونوں کی بڑی سی خوبصورت سجی سجائی دکان کے سامنے سے گذرتے ہوئے زمین پر ایک بچہ رو رو کے پچھاڑیں کھاتا نظر آیا۔۔معاملہ سمجھنے کے لیے ہم نے آس پاس نظر دوڑائی تو پتا چلا کہ وہاں تو کافی خلقت محو نظارہ ہے اور بات صرف اتنی سی ہے کہ سات آٹھ برس کے ان صاحبزادے کو کوئی کھلونا پسند آگیا ہے جسے خریدنے سے ماں باپ انکاری ہیں اور بس پھر بچے نے آو دیکھا نہ تاو ماں باپ سے اپنی منوانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے یہ سارا تماشا لگایا ہے ۔۔۔ اب ماں باپ کی حالت یہ تھی کہ وہ شرمندہ بھی تھے اور غصے میں بھی لیکن بچے کے آگے منمنا کر اسے رام کرنے کی کوششوں میں تھے۔۔۔ " ایسے تو بہت سارے ٹوائز گھر میں آپ کے پاس ہیں ناں بیٹا ۔۔ کیوں بلاوجہ کی ضد کر رہے ہو ۔۔ ابھی لاسٹ منتھ تو اس سے اچھے ڈھیروں گفٹس آپ کو برتھ ڈے پر ملے ہیں ۔۔ چلو اٹھو شاباش ۔۔ ہم پھر لے لیں گے " ۔۔۔۔ لیکن جناب وہ بچہ ہی کیا جو ماں باپ کی " عرضی" مان لیتا۔۔ آخر کار اس نے وہ کھلونا خریدوا کر ہی دم لیا اور پھر ہی...

اٹوامیون ڈیزز مدافعتی نظام

 Autoimmune Diseases  آٹوامیون ڈذیزز یعنی ایسی بیماریاں جو مدافعتی نظام کی خرابیوں کی وجہ سے جسم میں پیدا ھوتی ہیں۔ سرفہرست آرتھرائٹس اور ریماٹائیڈ آرتھرائٹس ہیں۔ تشخیص کے لئے  خون کے ٹیسٹ  ESR (<15 )  RA Factor (+ve) ANA (+ve ) کی مدد سے بیماری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بازاری خوراک اور بازاری مشروبات سے بچتے ہوئے اچھی اور سادہ خوراک اپنانے اور ملاوٹ سے پاک اشیاء استعمال کرنے سے اور اپنے معالج سے مناسب ادویات لے کر استعمال کرنے سے آٹوامیون بیماریوں سے یقینا بچا جا سکتا ہے۔ زندگی کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے لوگوں کے ساتھ معافی تلافی کا معاملہ کر لینا اور دل و دماغ کو پرسکون کر لینا آپکے لئے صحت کا پیغام لے کر آتا ہے۔

حجامہ کارکردگی شہزاد شفیق

 *قمری سال 1444 ہجری کی کارگذاری اور نئے سال 1445 ہجری کے اہداف* قمری سال 1444 ہجری اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ۔۔۔ اسی طرح ایک دن ہماری زندگی کا سفر بھی تمام ہو جائے گا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائیں۔  سال 1444 ہجری کی مختصر کارگذاری پیش خدمت ہے۔  *حجامہ*  الحمدللہ ہمارے ساتو مراکز پر مسنون ایام (چاند کی سترہ انیس اور اکیس تاریخ) کو فی سبیل اللہ حجامہ کیا جاتا ہے۔ پورے سال کی تعداد مہینوں کی ترتیب کے لحاظ سے پیش خدمت ہے: محرم الحرام 400 صفر المظفر 350 ربیع الاول 450 ربیع الثانی 450 جمادی الاول 600 جمادی الثانی 500 رجب المرجب 300 شعبان المعظم 550 رمضان المبارک 400 شوال المکرم 600  عازمین حج کے لیے بھی حجامہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  *نئے مراکز کا افتتاح*  الحمدللہ اس سال ہمارے 2 نئے مراکز کا افتتاح بھی ہوا۔ ربیع الاول میں بلدیہ مرکز اور رمضان المبارک میں سرجانی مرکز۔ ان دونوں مراکز کے قیام سے ان دونوں علاقوں اور اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے لیے سہولت ہو گئی ہے۔ جن افراد نے ہمیں یہ جگہ فراہم کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں دارین کی...

دل میں سوراخ

 دل میں سوراخ ASD , VSD , PDA  طب قدیم یونانی طب میں اس پر بڑی مفصل بات ہوئی ہے ۔   القانون فی الطب کا چیپٹر شیخ الرئیس ابوعلی ابن سیناء   (سوزش قلب) کے حوالے سے بات کرتے ہیں ۔  دل کی غلاف کی سوزش جسکو عربی میں ورم حجاب القلب (pericarditis سوزش غلاف قلب جنہوں نے کہاہے وو دور جدید کا نہی قدیم سے لیا گیاہے انہوں نے اس زمانے میں کیسے بتایا کہ کارڈیک استھما(دمہ قلبی )بھی ہوتاہے اور برونکل استھما (دمہ ریوی) بھی ہوتاہےجو یہ بتاسکتاہے کہ استہما برونکل ہے یا کارڈیک حتی کہ چلنے بات کرنے سے اخلاط مزاج سے ڈائگنوز کیا کرتے تھے. انہوں نے بتایا کہ خلط بلغم کی غیر طبعی سے زیادتی سے کارڈیک میگالی (عظم القلب) ہوسکتاہے جہاں تگ دل کی سوراخ کی تشخیص تھی اطباء قدیم کے زمانے میں اسکا تشخیص کیا کرتے تھے  چہ جائیکہ جدید آلات اسباب ٹیکنالوجی نے بہت آسان کردیا   اس وقت اور آج بھی رائج ہے مثلا جب بچہ پیدا ہوتاہے اگر اسکا کلر نیلا ہو تو اسکو فورا دیکھا جاتاتھا کہ آکسیجن کی کمی ہورہی تھی اصل میں یہ ہوتا تھا کہ دل کے سوراخ والے پیشنٹ کے دل کے پیچھے بائیں سائیڈ پر کان ل...

لیمن

 لیموں کے چھلکے کے بارے میں پڑھیں - ان حقائق کے بارے میں سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ ادویات کی کمپنیاں ہمیں متبادل ادویات اور قدرتی علاج کے بارے میں تعلیم دینے کے بجائے ہمارے درد اور تکلیف سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ ان افراد کے لئے افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے جو کیمو تھراپی یا جو بھی دوائیں تجویز کرتے ہیں وہ ان حقائق کو نہیں جانتے ہیں یا ان کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں  🍋🍋🍋🍋🍋🍋🍋🍋🍋🍋🍋🍋🍋  حیرت انگیز منجمد لیموں  دھوئے ہوئے لیموں کو فریزر میں رکھیں۔  ایک دفعہ منجمد ہونے کے بعد پورا لیموں (اس کے چھیلنے کی ضرورت نہیں) کاٹ ڈالیں اور اسے اپنے کھانوں پر چھڑکیں!  سبزیوں ، ترکاریاں ، آئس کریم ، سوپ ، اناج ، نوڈلز ، سپتیٹی چٹنی ،  چاول ، سشی ، مچھلی کے پکوان وغیرہ فہرست لامتناہی ہے۔  تمام کھانے کی اشیاء کو ایک غیر متوقع حیرت انگیز ذائقہ ملے گا!  غالبا، ، آپ صرف لیموں کے رس کے بارے میں وٹامن سی سمجھتے ہیں؟  اب اور نہیں!  پورے لیموں کو ضائع ہونے سے بچانے اور اپنے برتن میں نیا ذائقہ شامل کرنے کے علاوہ اور کیا فائدہ ہے؟ ...

اچھی ڈائیٹ

 اچھی ڈائیٹ اور لائف سٹائل اپنا کر بیماریوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟  چلیں آپ کو کسی بھی قسم کی بیماری سے ممکنہ طور پہ محفوظ رہنے کے چند اصول بتاتے ہیں۔۔ *اپنا وزن بیلنس کریں۔ اپنے وزن کو اپنے ماڈی ماس انڈیکس سے نا کبھی بڑھنے دیں نا ہی کم ہونے دیں۔  جیسے میری عمر بائیس سال اور قد 5.9/10" ہے تو میرا وزن 56 کلو سے اوپر اور ساٹھ سے نیچے ہونا بہت ضروری ہے۔ زیادہ وزن دل کی بیماریوں ذیابطیس اور کمزور امیون سسٹم کی وجہ بن سکتا ہے اسی طرح اس لمٹ سے کم وزن میری گروتھ متاثر کرکے مجھے بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے۔ آپ اپنا باڈی ماس انڈیکس آنلائن چیک کر سکتے ہیں۔ *سگریٹ نوشی ختم کریں۔ سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں اور کینسر کی وجہ ہے۔ *اپنی خوراک میں بناسپتی گھی کا استعمال کم کریں یا صرف وہی گھی استعمال کریں جو کہ VTF ہو۔ کیونکہ فیٹس کی ٹرانس قسم موٹاپے کو وجود دیکر دل سمیت کئی بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔ اس لئے یا VTF گھی استعمال کریں یا اگر افورڈ کر سکتے ہیں تو سویا، زیتون یا کوئی اور قدرتی آئل استعمال کریں۔ *اپنی خوراک میں فولک ایسڈ اور اومیگا تھری فیٹس کی تعداد بڑھائیں یہ دل کی بیماریوں ...

بھکندر

 دھریک کے پکے ہوئے دھرکونے کی اندر والا گودہ بہترین اور آزمودہ علاج ہے بهكندر کا  دن میں تین مرتبہ 3 دھرکونے لے کر منہ میں رکھ کر چبا لیں یا چوس لیں اور ہو سکے تو گٹھلی بھی چبا لیں ۔۔۔۔ ساتھ ان اجزا کا سفوف بنا کر کیپسول بنا کر دیں بڑا سائز کا دن میں 3 مرتبہ ۔۔۔ سک نیم برگ نیم ممولی نیم پھول نیم تمام اجزا برابر وزن لیں۔۔۔ طالب دعا پروفیسر ڈاکٹر حکیم محمد سعید رحمت اللّه علیہ مرحوم ،۔

سوزاک

 سوزاکی  ھوالشافی. ہلدی 10 تولہ  چھلکا آملہ 10 تولہ  گوند کیکر 2 تولہ  کشتہ حلزون 1 تولہ  پہلے تینوں ادویہ کو مثلِ غبار سفوف بناکر آخر میں کشتہ حلزون ملاکر ایک گنٹھہ مسلسل کھرل کرکے 1000ملی گرام کے کیپسول بھرلیں  اور ایک ایک کیپسول صبح شام پانی سے لین   فواٸد ۔  پیشاب میں پس سیلز  جلن  سوزش   ۔سیمن میں پس سیلز  سوزاک  نیا ہو یا پرانا  ختم کرنے کے لیۓ انتہائی مجرب ہے  پس کا اخراج بند کرنے کے لیۓ اکسیر ہے

سمجھنا ہے نسخہ

 میرے مجرباتِ میں سے ایک نسخہ پیش خدمت ہے یہ نسخہ دراصل قوت باہ کے لئے بنایا تھا بنانے میں محنت تو بہت ہے مگر رزلٹ کینسر ہی نہیں کسی بھی قسم کا زخم ہو ناسور سڑند پیدا ہو چکی ہو زخم میں کیڑے پڑ چکے ہوں کل ملا کر زخم کتنا ہی بگڑ چکا ہو انشاء اللہ اتنی جلدی شفا ہوگی کہ حیران رہ جائیں گے اب نسخہ اور ترکیب تیاری سمجھ لیں دار چکنہ ڈلی کی شکل میں دس تا پندرہ  دیسی مرغی کے انڈے دوسو عدد ماش کا آٹا حسب ضرورت روغن ذرد حسب ضرورت دو انڈوں کو تھوڑا تھوڑا توڑ کر سفیدی نکال کر دونوں ذردیوں کو ایک کھول میں کر لیں دوسرے کھول کو اوپر چڑھا کر ماش کے آٹے سے ملفوف کرکے روغن ذرد میں تل لیں جب سیاہی مائل ہو جائے تو نکال کر دارچکنہ کی ڈلی نکال کر پھر اسی عمل کو دھرائیں دوسو انڈوں میں کل سو عمل ہونگے بناتے وقت کی کچھ اور ہدایات تاکہ بناتے کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو  سو عمل مسلسل کرنے ضروری نہیں ہیں  صرف ایک بات کا خیال رکھیں درمیان میں جب عمل روکیں تو دارچکنہ کی ڈلی کو پکانے کے بعد زردیوں میں ہی چھوڑ دیں دوبارہ جب شروع کرنا ہو تو نکال کر پھر شروع کر دیں  بہت زیادہ گرم گھی میں ڈالنے سے...

گردے کی مجرب داوا

 امروسیا جدید طارقی* قلمی شورہ 1 پاؤ نشادر ٹھیکری 5 تولہ سہاگہ۔ 5 تولہ گندھک آملہ سار 5تولہ پوست ریٹھا 21عدد جوکھار اصلی 5 تولہ مغز کرنجوہ۔ 5 تولہ  آئمبہ ہلدی 1 تولہ نمک نیلا جست والا 1 تولہ بھلاوہ 5 عدد سنگ یہود 5 تولہ قلمی شورہ کو کڑاہی میں ڈال کر پگھلا لیں اس کے بعد اس میں بھلاوہ کو ایک کر کے ڈالتے جائیں جب جل جائیں تو اس کو ٹھنڈا ھونے دیں جب ٹھنڈا ھو جائے تو باقی سب چیزوں کا سفوف کر کے ڈال کر اچھی طرح سفوف کر کے محفوظ جار شیشے میں رکھیں کیونکہ ساون میں ھوا لگنے سے یہ پانی بن جاتا ھے خوراک۔  500ملی گرام کیپسول 15سال سے بڑوں کیلیے اور 125 ملی گرام کیپسول بچوں کیلیے ہمراہ قہوہ دال کلتھی صبح شام دیں درد گردہ پہلی خوراک کے 10 منٹ بعد بند ھو جاۓ گی انجیکشن سے پہلے کام کرے گا عورتوں کے رحم کے تمام امراض گردہ مثانہ اور پتہ کی تمام پتھریوں کیلیے ورم طحال اور گندے مواد جسم سے خارج کرنے کےلیے طمث البول کیلیے اکسیر کا حکم رکھتا ھے پروسٹیٹ گلینڈ کیلیے رحم میں پانی کی تھیلیاں رسولیاں کیلیے ڈیلسیز گردہ اور خشک گردہ...

زندگی اور ہم

 1. بلڈ پریشر: 120/80  2. نبض: 70 - 100  3. درجہ حرارت: 36.8 - 37  4. تنفس: 12-16  5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)   خواتین ( 11.50 - 16 )  6. کولیسٹرول: 130 - 200  7. پوٹاشیم: 3.50 - 5  8. سوڈیم: 135 - 145  9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220  10. جسم میں خون کی مقدار:  پی سی وی 30-40%  11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)   بالغ: 70 - 115  12. آئرن: 8-15 ملی گرام  13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000  14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000  15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔  16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل  17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)  18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml    *جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*     *40 سال*     *50*     *60*   *پہلا مشورہ:*   ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔  2 لیٹر کم از ...

لبلبہ

 طب مفرد اعضا ء  لبلبہ پر اعضاء رئیسہ کی حکمرانی  ، لبلبہ درحقیقت ایک قسم کا غدد یا گلٹی ہے اس کی شکل کتے کی زبان جیسی ہوتی ہے ، لبلبہ ایک غدد جاذبہ ہےاور جگر کا کیمیاوی عضو ہے جب غدد ناقلہ تیز ہو جاتے ہیں تو غدد جاذبہ کمزور ہو جاتے ہیں  ، ہمارے جسم میں  قدرت کی اس ترتیب کو دیکھیں کہ اعصاب جسم میں  باہر کی طرف ہیں تاکہ  ہر احساس کو سمجھیں عضلات جسم کے اندر کی طرف ہیں تاکہ باعث حرکت ہوں اور غدد دونوں کے درمیان تاکہ  تغذیہ و تصفیہ کا باعث بنیں ، اب یہاں  غور کریں  اور  لبلبہ کے افعال  کو دیکھیں ، جسم میں  جب  اعصاب میں  تیزی ہوتی ہے تو نالی  دار غدد کی رطوبت  گرتی ہیں ،  جب عضلات میں  تیزی ہوتی ہے غیر  نالی دار افزازاث  خون میں  شامل ہوتے ہیں  ، اور  ظاہر جسم میں  خشکی  ہو جاتی ہے گویا  غدد ایک ایسی مشین ہیں کہ جس کے ایک طرف کے پرزے کو  دبانے سے رطوبت کا اخراج  باہر  شروع  ہو جاتا ہے اور  دوسری طرف کے پرزے کو دبانے سے رطوبت  ا...

دماغی محنت

 کثرت دماغی محنت، کمی خون، کثرت جماع ،ضعف قلب، ضعف بصارت اور حافظہ کی کمزوری دور کرنے کیلئے۔  ھوالشافی۔ مغز بادام سات عدد، الائچی خورد چار عدد، چھوہارہ ایک عدد، مصری 5 تولہ، مکھن 5 تولہ، مغز بادام و چھوہارہ رات کے وقت مٹی کے کورے برتن میں پانی ڈال کر بھگو دیں۔ صبح باداموں کو چھیل دیں اور چھوارے سے گٹھلی نکال دیں الائچی کے دانہ کو نکال کر خوب پیس لیں پھر مصری ملاکر باریک کریں اور آخر میں مکھن ملائیں اور نوش کریں۔اکیس دن کے باپرہیز استعمال سے بے خوابی ،خون کی کمی اور ضعف بصارت دورہوجاتی ہے

ارجن دل کا سرجن

 ارجن پر ایک پوسٹ کی تھی دوستوں نے ارجن کی تصویر کی فرمائش کی تھی جناب حاضر ہے ارجن کے پودے کی تصویر اویسی بابا درخت ارجن دل کا سرجن ( دل کے تمام امراض کا علاج) دل کا آپریشن مت کروائے دل کے تمام امراض میں دل کی تمام علامات میں قدرت نے ارجن کے درخت میں شفا رکھی ھے اس درخت کہ چھال خفقان قلبی تیز دھڑکن بند وال خونی کلانٹ انجاینا کمزوری قلب کو دور کرتی ھے دل کی تمام تکالیف کا شافی علاج ھے اسکے چند روز کے استعمال سے ہی مرض ختم ہو جاتا ھے سسٹنٹ ڈالوانے کی نوبت نہی آتی۔ دل کا بائی پاس اگر تجویز ہو جائے تو بسم اللہ پڑھ کر ایک ماہ اس علاج کو آزمائے انشا اللہ فضل ربی ہو جائے گا یہ درخت پورے برصغیر میں عام پایا جاتا ھے اسکی چھال کاسفوف بنا کر 3 گرام صبح وشام اسی چھال کے قہوہ سے استعمال کریں دن میں 3 بار استعمال کریں پہلے روز ہی شفا پایے تمام علامات قلب دور ہوکر مکمل شفایابی ہو جائے گی ۔ جدید میڈیکل ساینس نے اس درخت کی افادیت کو تسلیم کیا ھے اور بتایا ھے اسکے اندر موجود اجزا ہی دراصل مکمل دوا ہیں ۔ آج سے 40 سال قبل محترم مولانا نعمت الہی خان صاحب کو دل میں تکلیف ہوئی رات 2 بجے مدرسہ ک...

اعصابی ٹانک

 زبردست اعصابی ٹانک           موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے بجا استعمال سے جہاں بہت سے نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہاں نسیان , چڑچڑاپن, سستی , کاہلی اور تھکاوٹ اور دیگر اعصابی کمزوری کی علامات بھی تیزی سے پیدا ہو رہی ہیں ان مسائل کے پیشِ نظرمجرب المجرب گھریلو علاج پیش خدمت ہے ھوالشافی،۔،         بادام گیری 200 گرام          منقٰی.        200 گرام          گلقند.        100 گرام         سبز الاچی.   10 گرام         ورق نقرہ.     25 عدد   ترکیب تیاری:          بادام ثابت لیں اور خود گیری نکال کر اچھی طرح کوٹ لیں کہ. مکھن کی طرح نرم ہوجائے پھر منقٰی کے بیج نکال دیں منقٰی کو بھی کوٹ لیں اور آخر میں سبز الالچی باری شدہ اورگلقند شامل کرکےخوب اچھی طرح مکس کریں کے تمام اجزاء یکجان ہو جائیں چاندی کے اوراق آخر میں شامل کریں بس. تیار ہے ہوا بند بوتل میں...

سفوف معدہ

سفوف معدہ یہ نسخہ معدے کو طاقت دیتا یے بدہضمی ہیضہ گیس قے وغیرہ کے لیے مفید ہے  ھوالشافی۔۔۔  لیموں کا رس 100گرام  سفید زیرہ 200گرام  دانہ الائچی 50گرام  نمک سیاہ 50گرام  نوشادر 50گرام  ترکیب تیاری اور استعمال  لیموں کے رس میں زیرہ ڈال کر سایے میں خشک کر کے باقی سب اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں اور مکس کر کے روزانہ کھانے کے بعد دو گرام پانی سے کھائیں ان شاء اللہ فائدہ ہو گا...

کیل مہاسے

 *کیل مہاسوں کی وجوہات اور خاتمہ * ١۔جسم میں ترشی و تیزابیت کی زیادتی، ٢۔جسم میں سودا کابڑھ جانا۔ ٣۔جنسی اعضا ٕ سے فضلات کا درست اخراج نہ پانا۔ ھوالشافی۔،۔ ١۔ریٹھا                  ٢۔گندھک آملہ سار       ٣۔ہلدی خالص ٤۔اسوں       برابر وزن ترکیب تیاری تمام اجزا ٕ باریک پیس کر ویزلین میں ملا لیں۔رات کو چہرہ یامقام ماٶف پر لگاٸیں۔ مقدار خوراک۔،۔ ویزلین ملانےسے پہلے کچھ دواٸی الگ کرلیں۔چارچار رتی دن میں چاربار ۔

معجون طلسمی شاہی

 معجون طلسمی شاہی،  عربوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا معجون.  یہ معجون قوت مردمی کے لئے بہت خاص اور ہر انسان کے لئے ضروری ہے یہ وہ نسخہ ہے جس کی پاک و ہند میں یکساں دھوم مچی ہوئی ہے اس معجون سے بڑے بڑے مایوس العلاج مریض بھی صحت یاب ہو رہے ہیں میرے مدنی بھائیوں یہ کھوئی ہوئی طاقت کو واپس لانے اور بچپن کی خرابیوں کو دور کرنے میں اکسیر ثابت ہو چکی ہے لطف کی بات یہ ہے کہ حلق سے اترتے ہی اپنا اثر دکھاتی ہے ، اس قدر قوت افزا اور مقوی باہ مرکب ہے کہ بسا اوقات اس سے پیدا شدہ قوت کا سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے یہ معجون اعضائے رئیسہ جگر دل و دماغ اور گردوں کے فعال کو قوی اور مضبوط بناتی ہے ، بدن کو مضبوط اور خوبصورت اور چہرے کی رنگت کو خوشنما بناتی ہے، نامردوں اور بوڑھوں کو قابل اولاد بناتی ہے بالوں کو سیاہ کرتی ہے ، فی زمانہ جبکہ طاقتیں روبہ تنزل ہوں ایسی مقوی باہ دواؤں کا استعمال نہایت ضروری ہے ہزاروں یاقوتیاں اور مقویات اس کے سامنے ہیچ ہیں جنہوں نے ایک دفعہ ایسے استعمال کیا اس کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔۔۔  ,,, ھوالشافی ،۔،  ,مغز فندق 1تولہ ، بہمن سرخ و سفید2تولہ، ...

پیشاب کا جلنا

 پیشاب جل کر آنا،رک رک کر آنا اور سوازاک کا خاتمہ بالکل سادہ اور کم خرچ نسخہ جو ہزاروں روپوں والے نسخوں سے زیادہ نہیں تو کم اثر پزیر بھی نہیں ہے۔یہ ایک تکلیف دہ مرض سوزاک کے لئیے ہے۔ ھوالشافی۔،۔، گیرو، 1 تولہ پھٹکڑی، 1 تولہ مصری ، 2 تولہ ان سب کو پیس لیں اور دو سے تین ماشہ دودھ کی لسی کے ساتھ استعمال کریں۔ سوزاک کا خاتمہ کرتا ہے،پیشاب جل کر آنا، پیپ آنا،رک رک کر اور قطرہ قطرہ پیشاب آنا وغیرہ امراض کو دور کرتا ہے۔

خاص وقت

 وقت خاص کا لطف دوبالا ھوالشافی اسپند { حرمل } __ اڑھائ تولہ پوست خشخاش __ سات ماشہ تل کالے _ سات ماشہ گڑ پرانا _ _ حسب ضرورت باریک پیس کر گڑ کی مدد سے سات گولیاں بنائیں. ایک گولی مباشرت سے دو گھنٹہ پہلے دودھ سے لیں..

کوچ اور استاد

 وکٹر فرینکل بیسویں صدی کا مشہور ماہر نفسیات تھا. ایک رات اسے ایک عورت نے فون کیا اور کہا وہ خودکشی کرنے لگی ہے.  وکٹر نے پوچھا کیوں..؟ اس نے اپنے مسائل بیان کرنے شروع کردئے. وکٹر ہر مسئلہ پر دلیل سے اس کو جواب دینے لگا. رات گزرتی گئی. آخر عورت نے اس سے وعدہ کیا وہ مطمئن ہوگئی. وہ خودکشی نہیں کر رہی.  آپ اس دور کے کسی بھی کھیل کے کسی عظیم کھلاڑی کو دیکھ لیں یہ اپنے ساتھ کوچ رکھتے ہیں. کوئی ایسا شخص جو ان کی اپنے کھیل اور اس کی منصوبہ بندی میں راہنمائی کر سکے.  کیا کوچ اور استاد ایک ہی ہوتے ہیں..؟ اسکا جواب نہیں ہے. کیونکہ ایک استاد کے پاس ایک ہی وقت میں بہت سے شاگرد ہوتے ہیں. لیکن ایک کوچ کے پاس بس ایک شاگرد یا ایک ہی ٹیم ہوتی ہے. آپ اپنے بچوں کے کوچ بنیں. استاد تو سکول نے ان کیلئے بہت سے رکھے ہیں. ہر مضمون کا استاد وہاں دستیاب ہے. ان کے پاس کوچ نہیں ہوتا. کوچ کھلاڑی سے بہتر وہ کھیل نہیں کھیل سکتا، کھلاڑی بھی یہ جانتا ہے. لیکن کوچ اس کھیل کو بہرحال اس کھلاڑی سے بہتر سمجھتا تو ضرور ہے. اسے پتہ ہوتا ہے صبر کیا ہے جبکہ کھلاڑی ہمیشہ جذباتی اور جلد باز ہوتے ہیں. کافی عرصہ...

سبزیوں کے طبعی فواٸد

 *مختلف سبزیوں کے طبی فوائد* ۔ ادرک1 ۱۔ کاسرریاح ،ہاضم اور امراض معدہ میں مفید ۲۔ ریامی دردوں مشلا گنٹھیا، فالج میں اس کا استعمال مفید ہے، درد پشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بنا کر مالش کی جاتی ہے ۳۔ ادرک گردے اور مثانہ کو طاقت دیتی ہے ۴۔بچوں کی کھانسی کی صورت میں ادرک کا عرق شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۵۔ ہاضمے دار چورن بنانے کے لیے سونٹھ (خشک ادرک) اور اجوائن دیسی لے کر آب ادرک میں تر کریں اور پھر سایہ میں خشک کریں اور نمک ملاکر سفوف بنا لیں ، حسب ضرورت استعمال کریں 2۔ بند گوبھیCabbage ۱۔ یہ بلغم بننے کو روکتی ہے ۲۔ اس کا بطور سلاد استعمال کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے ۳۔اس کا استعمال موٹاپے کو کم کرتا ہے 3۔ پودینہ Pepper mint ۱۔ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے پودینہ کو سرکہ میں پیس کر بطور لیپ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے ۲۔ پودینہ کا استعمال مقوی معدہ ہوتا ہے ۳۔جسم سے ریاح کو خارج کرتا ہے ۴۔ پودینہ کو انجیر کے ہمراہ جوشاندہ کی صورت میں استعمال کرنے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے غلیظ مواد آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اورک...

مشورہ

‎“سنو، ایک مشورہ کرنا ہے” ‎“بصد شوق” ہمارا جواب! ‎“تم تو جانتی ہی ہو کہ ہم پچاس سے اوپر کے ہو چکے ہیں۔ مینوپاز شروع ہوئے کم وبیش تین برس ہو چلے، آخری دفعہ ماہواری بھی تین برس پہلے ہی آئی تھی۔ اب تک چین سے زندگی بسر ہو رہی تھی۔ لیکن ابھی پچھلے ماہ سے ہمیں دوبارہ سے خون آنا شروع ہو گیا ہے، کم کم ہے لیکن دھبہ چھوڑ جاتا ہے۔ کچھ لوگوں سے پوچھا تو کسی نے کہا کہ ہوتا ہے کبھی کبھی ایسا.. کچھ نے ہنس کے کہا کہ لگتا ہے جوانی واپس آ رہی ہے۔ ‎اب تم بتاؤ کیا کروں؟” ‎“دو کام فوراً کرواؤ، ویجائنل الٹرا ساؤنڈ اور رحم کی صفائی.. جسے ہم ڈی اینڈ سی ‏(Dilatation and curtaage – D and C) کہتے ہیں اور رحم سے حاصل ہونے والے مواد کی بائیوپسی(Biopsy)” ‎ہم نے بلا کسی توقف جواب دیا۔ ‎“افوہ ، یہ تو مشکل کام بتا دیا تم  ‎نے۔ یہ ڈی اینڈ سی اور بائیوپسی کے بغیر کام نہیں چل سکتا کیا؟” ‎“نہیں، بائیوپسی لازمی ہے۔ لیب میں اس مواد کا معائنہ ہی تو بتائے گا کہ اصل میں ہے کیا؟ مینوپاز کے برسوں میں اگر ماہواری دوبارہ شروع ہو جائے تو یہ محض خون نہیں خطرے کی گھنٹی ہے جو بج کر اعلان کرتی ہے کہ توجہ کی جائے” ‎ہم نے صدق دل سے ...

مغلط علی

 سفوف ثعلب شیریں   یہ مسخہ اعلی درجہ کا مغلظ ہے مادہ منویہ کے نقائص ختم کر کے قابل اولاد بنا تا ہے جن کے ہاں لڑکیاں ہی لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں وہ مرد مسلسل تین ماہ تک استعمال کریں انشاءاللہ بفضل خدا نوے فیصد لڑکے پیدا ہوں گے ۔۔۔۔۔ ھوالشافی ۔۔۔ موصلی سفید 3تولہ ۔۔ثعلب مصری 3تولہ ۔طباشیر بانسی اصلی1 تولہ ۔۔گوند کتیرا 1تولہ ۔۔سنگھاڑا خشک 2تولہ ۔۔تالمکھانہ 2 تولہ ۔۔الائچی خورد 6 ماشہ ۔۔کوزہ مصری 10 تولہ ۔۔۔ تمام ادویات کا سفو ف بنا لیں ۔۔۔۔خوراک ایک چمچ صبح وشام کھانے سے پہلے دودھ کے ساتھ کھائیں ۔۔ مدت استعمال۔۔۔ایک تا تین ماہ مرض کی مناسبت سے کھا سکتے ہیں ۔۔۔ مزاج ۔۔۔تر گرم مائل بہ تر سرد ہے ۔۔ فوائد ۔۔۔تمام گرم مزاج لوگوں کے مادہ منویہ کے مسائل کو ختم کر کے مادہ منویہ میں جراثیم کو پیدا کرتا ہے اور جریان احتلام اور سرعت انزال کا خاتمہ کرنے کے لیے لاجواب ہے ۔۔۔ انشاءاللہ جو استعمال کرے گا وہ دعا دے گا ...

گردے سکڑنے کی وجوہات

 *گردے سکڑنے کی وجوہات* گردے ہمارے جسم کا اہم عضو ہیں عام طور پر گردے کی لمبائی دس سے بارہ سینٹی میٹر ، چوڑائی پانچ سے چھ سینٹی میٹر اور موٹائی تین سے چار سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔لیکن جو گردے معمول کے مطابق گردوں سے سائز میں چھوٹے ہوجائیں انھیں کڈنی شرنکیج کہتے ہیں گردے کے سکڑنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں کبھی کبھی خون کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹوں کی وجہ سے گردوں کے ٹشو ترقی نہیں کرپاتے۔اور اسی طرح ہائیپوجینیٹک گردے نارمل گردوں کے سائز سے پچاس فیصد سے بھی کم ہوسکتے ہیں۔ لیکن بر وقت مناسب علاج اور خوراک کی بہتر منصوبہ بندی اس علامت کے خاتمہ کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔ *وجوہات گردے کے سکڑنے کے دو اہم اسباب ہوتے ہیں۔ ۱۔ آبائی اور پیدائشی وجوہات خاندانی تعلقات اور طرز زندگی حاملہ عورت پر اثر انداز ہوتے ہیں یہ بیماری خاندان کے کسی متاثرہ فرد سے بھی بچے میں منتقل ہوسکتی ہے ایک سے دوسرے کو یہ بیماری منتقلی کی علامات زیادہ دیکھنے میں آتی ہیں اور ایسی صورت میں پیدائشی طور پر ہی گردے نارمل گردوں کے سائز سے کم ہوتے ہیں۔ ۲۔ دائمی گردوں کی بیماری عمومی طور پر گردے کے ...

گھٹنو کا درد

 گھٹنوں کا درد آپریشن نہ کروائیں  دارچینی لے کر خود پیس لیں کیونکہ بازار میں پسی ہوئی دارچینی اچھی نہیں ہوتی ۔ دارچینی ،شہد، کھانے والا چونا ھم وزن ،حسب ضرورت ملا لیں ۔پیسٹ ، مرہم جیسا بن جائے گا ۔ سوتے وقت رات کو گھٹنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں ان شاءاللہ مہینہ پندرہ دن میں گھٹنوں کا درد بغیرکسی آپریشن اور دوا کے ختم ھوجائے گا ۔  نسخہ نمبر 2، چوٹ سجی، آما ہلدی ، لکڑی میدہ علیحٰدہ علیحٰدہ پیس لیں اور حسب ضرورت آپس میں ملا لیں اور ایک چمچ چھوٹا چائے والا سرسوں کا تیل ملا لیں ایک مرہم بن جائے گا۔ رات کو سوتے وقت لگا لیں کہ ھوا نہ لگے۔ صبح کو کھول لیں ۔ مہینہ بھر میں ان شاءاللہ آرام آجائے گا۔ یہ دونوں نسخے ایکسیڈنٹ ،چوٹ موچ اور تقریباً ہر قسم کے دردوں کیلئے مفید ہیں ۔ نسخہ نمبر 3،  پنجوں اور چھوٹے دردوں کیلئیے موصلی سفید اگر انڈیا والی مل جائے تو اچھی ھے کو پیس کر ایک چھوٹا چمچ آدھا پاؤ دہی میں پھینٹ کر کھائیں ۔ اللّٰہ ضرور شفاء دینگے ۔ ان شاءاللہ

سستا ٹائمنگ نسخہ

 * مردانہ ٹائمنگ * بہت سے لوگوں نے میسج اور فون کیے کہ مردانہ ٹائمنگ کیلے کوئی سستا سا نسخہ عنائت کریں آپ لوگوں کی فرمائش پر سستا نسخہ مردانہ ٹائم کا پیش خدمت ہے ھوالشافی ستاور 6 تولہ دار چینی 6 تولہ کوزہ مصری 6 تولہ سب ایشاء کا سفوف بنا لیں صبح و شام 3 گرام نیم گرم دودھ سے استعمال کریں چالیس دن اس کے استعمال سے دخول ہونے پہلے ہی ڈسچارج ہو جانے والوں کے لیے نایاب تحفہ ہے اس سے قدرتی ٹائمنگ بحال ہو کر صحت کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے اس نسخہ کو سستا سمجھ کر نظر انداز نہ کریں...

جادو کس نے کیا

 *جادو کس نے کیا ہے، یہ چیک کرنے کا نایاب عمل* یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کون جادو کر رہا ہے اور کونسا رشتہ دار ملوث ہے اور چھوٹے اور کمزور جادوگر کو سلب کرنے کا عمل پیش خدمت ہے۔ یہ عمل ان لوگوں کے لئے ہے جو بار بار کہتے ہیں کہ ہمیں نام بتاؤ کہ جادو کس نے کیا ہے۔ *طریقہ۔۔۔* درود ابراھیمی شریف 11 بار سورہ الزلزال شریف 11بار درود ابراھیمی شریف 11 بار سورہ توبہ شریف کی آخری دو آیات 33 بار یہ سارا عمل رات کو سونے سے پہلے پڑھیں۔ بغیر کسی سے بات کئے سو جائیں۔ *ان شاءالله تعالیٰ!* خواب کے ذریعے سارا معاملہ دکھا دیا جائے گا. تین دن تک لگاتار یہ عمل کریں۔

بند رگوں کا کھولنا

 خون کی بند رگوں کو کھولنے کا آسان نسخہ جسم میں کوئی بھی رگ بند ہوتو کھل جائے گی،پیروں سے لے کر سر تک  اس سے آپ کسی بھی قسم کی بند رگ کو صحیح کر سکتے ہیں، چاہے وہ جسم کی کوئی بھی رگ ہو۔ اگر جسم کی کوئی بھی رگ بند ہوجائے تو انسان کو بری مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہےاور بے چین رہتا ہے۔  اس نسخے کو استعمال کرنے کے بعد انشاءاللہ آپکی تمام بند رگیں دوبارہ سے نارمل ہوجائیں گی۔ اس نسخے کو بنانے کے لئے ہمیں جو چیزیں چاہئیں وہ یہ ہیں۔,,, ھوالشافی۔ دال چینی:1گرام, کالی مرچ 10 گرام مغز تخم خربوزہ 10 گرام, السی کے بیج  10 گرام, تیز پتہ :10 گرام,  مغز اخروٹ 10 گرام, مصری 10 گرام سب اشیاءکو بلینڈر میں ڈال کر پاﺅڈر بنالیں اور اس کی دس پُڑیاں بنالیں۔ دوا کی دوا اور خوراک ترکیب طریقہ استعمال۔،۔  ایک پڑی روزانہ صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی سے لینی ہے۔ اور ایک گھنٹے تک کچھ بھی نہیں کھانا ہے۔  آپ چائے پی سکتے ہیں۔  دل کے مریض یاد رکھیں یہ نسخہ استعمال کرتے رہیں گے تو گارنٹیڈ انشاءاللہ تعالی پوری زندگی ہارٹ اٹیک یا لقوہ نہیں ہوگا انشاءاللہ

کھیر

 🛑🟢سپرمی کھیر🟢🛑  سپرم بڑھانے کیلئے ہمارا سینکڑوں مریضوں پر تجربہ شدہ نسخہ عرصہ 10 سال سے  زیر استعمال ھوالشافی۔۔۔ ثعلب مصری          50 گرام ثعلب پنجہ            50 گرام موصلی سفید        50 گرام مغز پنبہ دانہ         50 گرام  چھلکا اسپغول      50 گرام دانہ الائچی خورد   10 گرام ترکیب  سوائے چھلکا کے تمام اجزاء ..سفوف کرکے چھلکا ثابت شامل کرلیں اور محفوظ کرلیں 2 چمچ رات کو آدھا کلو دودھ میں ڈال کرکھیر بنائیں ..حسب ذائقہ چینی شامل کرلیں تیار ہوجائے رکھ دیں ۔۔صبح نہار منہ استعمال کرائیں کئی بے اولاد مریض اس نسخے کی بدولت صاحب اولاد ہوئے ہیں اللہ پاک کے فضل و کرم سے نصاب            30 سے 40دن

H Pylori

  H.Pylori ہلدی۔ملٹھی۔کاسنی۔میٹھا سوڈا برابر وزن 2سے4گرام ہمراہ پھیکا دودھ 3بار

لونگ

 ﻟﻮﻧﮓ ﮐﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﺎ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺩﻣﮧ ، ﺳﺮﺩﺭﺩ ﺍﻭﺭ ﮐﺜﺮﺕ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﺳﻤﯿﺖ ﮐﺌﯽ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﮑﺎﻟﯿﻒ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﺝ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﻮﺟﯿﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻣﺮﮐﺐ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﮯ ﺗﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﺎ ﺗﯿﻞ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﻣﻮﺛﺮ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﯾﺎﺩﺍﺷﺖ ﮐﯽ ﺑﮩﺘﺮﯼ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﮯ ﺗﯿﻞ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﯾﺎﺩﺍﺷﺖ ﮐﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺯﮨﺮﯾﻠﯽ ﺧﻮﺭﺍﻧﯽ ۔ ﻓﻮﮈﭘﻮﺍﺋﺰﻧﻨﮓ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮑﺎﻟﯿﻒ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ۔ﻟﻮﻧﮓ ﮐﺎ ﺗﯿﻞ ﻓﻮﮈ ﭘﻮﺍﺋﺰﻧﻨﮓ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﺑﻨﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﯿﮑﮍﯾﺎ ﮐﺎ ﺧﺎﺗﻤﮧ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﺳﺎﻧﺲ ﮐﯽ ﺗﮑﺎﻟﯿﻒ، ﮨﺮﻧﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮩﺎﻝ ﻟﻮﻧﮓ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﯾﻮﺟﯿﻨﻮﻝ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺳﮯ ﻣﺰﮐﻮﺭﮦ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﻓﺎﻗﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ۔ ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﻗﻮﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﻧﻌﻢ ﺍﻟﺒﺪﻝ ۔ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻓﺮﺑﮧ ﻣﺎﺋﻞ ﺧﻠﯿﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﮯ ﭘﻨﺎﮦ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ۔ ﺍﻧﺴﻮﻟﯿﻦ ﮐﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﯽ ﻣﻀﺒﻮﻃﯽ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﭼﻨﺪ ﮔﺮﺍﻡ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻭ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﮨﮯ ﻟﻮﻧﮓ ﺍﻧﺴﻮﻟﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﻮﻟﯿﺴﭩﺮﻭﻝ ﺍﻭﺭ ﮔﻠﻮﮐﻮﺯﮐﯽ ﺳﻄﺢ...

ارنڈ روغن

 ارنڈ ،ہرنولی، روغن ارنڈ  کسٹرآئل کے ذریعے 10دنوں میں گنجے افراد بھی گھنے بال اُگائیں  طریقہ استعمال ..... کسٹرآئل یعنی کہ ارنڈی کے تیل کا استعمال صدیوں سے متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کا استعمال صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے خصوصاً بالوں کی افزائش کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے۔ ارنڈی کے تیل کی بنیادی خاصیت یہ ہے کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کا حامل ہے، کسٹرائل کا استعمال مختلف کاسمیٹکس، صابن، مساج آئل اور ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔ ارنڈی کا تیل انسان کے مدافعتی نظام کومضبوط بناتا اورانسانی جسم میں موجود جال نما لیمف نوڈز ’Lymphatic Function‘ کو متحرک کرتا ہے، یہ دل سے پورے جسم تک خون کی روانگی کو متحرک کرنے کا سبب بنتا ہے۔  کسٹر آئل مختلف شکایات میں سستا ترین اور قدرتی علاج ہے لیکن اکثر و بیشتر افراد اس کی خصوصیات اور فوائد سے نا واقف ہیں۔  گرتے بالوں کی وجہ سے مرد و خواتین یکساں پریشان نظر آتے ہیں اور بالوں کے گرنے کے عمل کو روکنے کے لیے کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں،  ارنڈی کے تیل کے استعمال سے صرف 10دنو...

کینسر

  پستان کا کینسر اور گلٹی ،رسولی کاعلاج ھوالشافی:: گندھک آملہ سار                           50 گرام   رائی سرخ                                 50 گرام   پابچی                                       50 گرام   اجوائن دیسی                             50 گرام   مولی کا پانی                             200 گرام دار چکنا                     2 گرام ورقیہ                        2 گرام رسکپور.                     2 گرام پارہ.     ...

زکاوت حس

 ذکاوت حس کا مجرب نسخہ پیش خدمت ہے ھوالشافی۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوند کیکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام موچرس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام اجوائن خراسانی۔ 25 گرام کشنیز خشک۔۔۔۔۔۔۔20 گرام مغز اخروٹ کاغذی۔25 گرام کافور دیسی۔۔۔۔۔۔۔۔8 گرام دانہ الائچی خورد۔8 گرام ترکیب۔۔۔ نہایت باریک سفوف کر کے 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مقدار خوراک۔۔۔ 1 کیپسول صبح شام دودہ کی لسی کے ساتھ یا شربت انجبار کے ساتھ۔۔۔

شوگر ارتھرائٹس

 *شوگر ، آرتھرائٹس ، ہائی بلڈپریشر ، موٹاپا*  اکثرسوال ہوتا ہے کہ صاحب شوگر کے ہاتھوں تنگ ہوں ۔ جوڑوں کے درد نے جینا عذاب کر دیاہے ، ہائی بلڈپرشر نے کہیں کا نہیں چھوڑا ، موٹاپے سے کیسےجان چھڑائیں ۔ دوستو بال کی کھال اتارنے والوں کا میں ذمہ دار نہیں لیکن جس جس نے یقین کے ساتھ یہ آسان ترین دوا استعمال کی میرے لیۓ ہاتھ اٹھا کر دعا ضرور کرے گا۔ غریبوں کیلۓ تحفے سےکم نہیں امیروں کیلۓ شفاء کا پیغام ہے ،  شوگر کے عذاب سے مایوس لوگ روزانہ ایک چمچ میتھی دانہ ایک چھوٹے گلاس پانی میں بھگو دیں صبح چھان کر پانی پی لیں اور بیج بھی کھا لیں ، صرف تین ماہ میں وہ شفا ملے گی جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ،  بالکل اسی ترکیب سے جوڑوں کے درد (آرتھرائٹس) میں مبتلا مریض استعمال کریں پھردیکھیں اس کا کمال کہ کیسے درد اور سوجن سےنجات ملتی ہے ہائی بلڈپریشر والے مریض اسی ترکیب سے استعمال میں لائیں اور منہ زوربلڈ پریشر کو کنٹرول کریں۔ موٹاپے کے مریض جو مایوسی کی حد تک پریشان ہیں ، پلیز یہ سادہ اور آسان دوا کھايۓ اور اضافی چربی سے جان چھڑائیے غریب مریضوں کیلۓ اس عظیم تحفے کے سوا میرے پاس کچھ نہیں ...

انزال انزائٹی

 ===  ٹائمنگ ===        یعنی سرعت انزال کے اسباب جب تک ان اسباب کو ختم نہ کیا جائے  ٹائمنگ کبھی ٹھیک ہو ہی نہیں سکتی ...                   چاہے آپ جتنی بھی دوائیاں کھا لیں... بلکہ زیادہ دوائیاں کھانے سے ہاضمہ خراب اور ٹائمنگ اور بھی کم ہو جاتی ہے نمبر 1 سب غلط کاریاں اول نمبر مشت زنی جو کر لیں ان کا خوف دل سے نکال دیں آئندہ نہ کرنے کا وعدہ کر لیں اپنے آپ سے ... نمبر 2 معدے کا مکمل ٹھیک ہونا. تیزابیت کا نہ ہونا جگر کی کمزوری خون کی کمی ..  جسم  اور آنتوں میں گرمی کا نہ ہونا.. نمبر3  ناقص خوراک کا استعمال. ..فاسٹ فوڈ .. کول ڈرنک ہر قسم. .. کڑک چائے...  ہوٹل کی کڑاہی. ..   تمباکو نوشی..   پکوڑے سموسے اور  کھٹی ہر چیز..   ویگرا  یا  ٹائمنگ کی ادویات کا استعمال .. .. نمبر 4 جسمانی کمزوری ..  دل دماغ جگر کی کمزوری عمر کے لحاظ سے وزن زیادہ ہونا یا کم ہونا.. گندے ماحول کے اثرات دماغ پر رہنا..  ہر وقت گندے خیال سوچتے رہنا... نمبر 5 نفسیاتی کمز...

دبلی خواتین

 دبلی پتلی خواتین کے لۓ اکسیری نسخہ ہوالشافی مغز بادام شیریں, بھونی ہوئی دال چنا, شکر, گوند کتیرا تمام اجزاء 100, 100 گرام،اسگندھ ناگوری, موصلی سفید, ستاور 50 50 گرام ترکیب: درج بالا تمام ادویہ کا سفوف بنا کر مکس کر لیں, انتہائی اعلی و مقوی نسخہ ہے. کمزوری لاغری سستی کمر درد کو فائدہ دیتا ہے چند روز کے استعمال سے جسم پر گوشت پوست چڑھنے لگتا ہے. یہ نسخہ مائیکرو اور میکرو نیوٹرینٹس کا مجموعہ ہے. ترکیب استعمال:! 1 چمچ تک دوا بوقت صبح اور بوقت عصر ہمراہ شیر گاؤ نیم گرم آدھا کلو کے ساتھ نوش فرمائیں. شہزاد شفیق حجامہ سینئر  0321 2773576 0312 2001310 

اداس نسلیں

 سیکس اور اُداس نسلیں  سِگمنڈ فرائیڈ نے کہا تھا ’’وہ جذبات جِن کا اِظہار نہ ہو پائے، کبھی بھی مرتے نہیں ہیں، وہ زِندہ دفن ہو جاتے ہیں، اور بعد ازاں بدصورت طریقوں سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔‘‘ آپ غالِب، میر، داغ، جِگر، جُون، پروین، وصی، اور دیگر اردو کے شُعرا کی کتابیں پڑھ لیں، اِنکا کثیر حِصہ وصل و ہجر و فراق، اَن کہے جذبات، حسرتوں، اور پچھتاووں کے موضوعات پر مُشتمل ہو گا۔ آپ گُوگل کے اعداد و شُمار کا تجزیہ بھی کر لیں، پاکستان کا شُمار اُن مُمالک میں ہوگا، جہاں فحش ویبسائیٹس دیکھنے کا رِواج سب سے زیادہ ہے۔ آپ خیبر سے کراچی تک کا سفر بھی کر لیں، عورت چاہے شٹل کاک بُرقعے میں ہی ملبُوس کیوں نہ گُزر رہی ہو، آس پاس موجود مَرد حضرات اُسے تب تک گُھورتے رہیں گے جب تک وہ گلی کا موڑ مُڑ کر نظروں سے اوجھل نہ ہو جائے۔ آپ کِسی سے بھی گُفتگو کر کے دیکھ لیں، ہر دو فقروں کے بعد ماں بہن کے جِنسی اعضا پر مُشتمل گالیاں شامِل ہوں گی۔ آپ مذہبی مُبلغین و عُلما کے بیانات بھی سُن لیں، اِن میں بیشتر حُوروں کے نشیب و فراز کے سائز پر سیر حاصِل روشنی ڈالی گئی ہوگی۔ آپ پاکستان کے ڈرامے، ناول، ڈائجسٹ، فل...